صہیونی فوج میں خودکشیوں کی لہر؛ ماہرین کا انتباہ

صہیونی فوج میں خودکشیوں کی لہر؛ ماہرین کا انتباہ

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد صہیونی فوجیوں میں خودکشیوں کا ایک نیا اور سنگین سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے پیچھے نفسیاتی دباؤ، منشیات کا استعمال اور جنگی صدمات ہیں۔

رأی الیوم انٹر ریجنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور تحقیقاتی اداروں نے صہیونی فوجیوں میں خودکشی کے خطرناک حد تک رجحان کی جانب اشارہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا اور دفاعی محافل نے تنبیہ کی ہے کہ اسرائیلی افواج میں خودکشیوں کی ایک بڑی لہر جنم لے چکی ہے، جو نفسیاتی عدم استحکام اور جنگی صدمات کی علامت ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے فوجی گویا ٹائم بم بن چکے ہیں، جن کے پھٹنے کا وقت معلوم نہیں،اکثر خودکشی کرنے والے افراد، ریزرو (ذخیرہ) فورسز سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں غزہ جنگ کے دوران دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔
یوسی لیوی لاز آکادمی روبین کے تحت قائم خودکشی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ ہم ایک بڑے خودکشی بحران کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ جنگ غزہ میں شرکت اور اس کے بعد کے نفسیاتی اثرات فوجیوں کی ذہنی صحت کو تباہ کر رہے ہیں۔
ادھر مقبوضہ علاقوں کے منشیات کی روک تھام مرکز نے بھی تشویش ناک اعداد و شمار جاری کیے ہیں ،الکحل، نیند آور ادویات، اور دیگر نشہ آور مواد کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ سب کچھ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ اور اس کی فوج ایک گہرے داخلی بحران کا سامنا کر رہی ہے، جس کی جڑیں ناکام جنگی پالیسیوں، عوامی بے یقینی اور مستقل دباؤ میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

گیس کی قیمتوں پر یورپ نے روس کے سامنے ہتھیار ڈالے

🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ نے منگل کو رپورٹ کیا کہ یورپی توانائی

صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صیہونی

راشد غنوشی کو 22 سال قید کی سزا

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: تیونس کی ایک عدالت نے اسلام پسند النہضہ تحریک کے

حکومت کا نجی شعبے سے تجارتی نقل و حمل کیلئے ’گوادر پورٹ‘ استعمال کرنے پر زور

🗓️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجی شعبے کو سامان کی

اپریل، مئی میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

🗓️ 25 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر

گھوٹکی ٹرین حادثہ:امداد کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی

🗓️ 7 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے

کراچی لٹریچر فیسٹیول نے فلسطین مخالف لکھاری کو مدعو کرنے پر معافی مانگ لی

🗓️ 17 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) انتظامیہ نے فلسطین

جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن؛ بھارت کی فوجی برتری یا پاکستان کی جوہری ڈیٹرنس؟

🗓️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے