?️
لندن (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے جن میں بھارت سے فوری طور پر کشمیر چھوڑ کر نکل جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی اپیل پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہر ے کیے گئے جس میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا کی حفاظتی تدبیر کو پیش نظر رکھتے ہوے پروگرامات چھوٹے پیمانے پر منعقد کیے گے، جمعہ کی نماز کے بعد برطانیہ کے تمام شہروں میں بھارت کے کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور بھارت کو یہ پیغام بھیجا کہ وہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز فوجی قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے اور کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خوداردیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارتی قونصلیٹ حکام نے مظاہرین کی پٹیشن لینے سے انکار کردیا جس کے بعد مظاہرین نے بھارتی رویے کیخلاف بھی احتجاج کیا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع پلوامہ کے علاقے دار گنائی گنڈ میں فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سری نگر کے علاقے مہجور نگر سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہیکرز نے فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں
?️ 4 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا
اپریل
مراکش نے صیہونی حکومت کے معاہدے پر کیے دستخط
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش میں اسرائیلی سفیر ڈیوڈ گوفرین نے اعلان کیا ہے
اپریل
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مسلم لیگ پر پابندی کی شدید مذمت
?️ 28 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے
?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا
مئی
اسرائیلی اسلحہ سازی کے انجینئرز کے تربیتی مراکز کو شدید نقصان
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے خاتمے اور ایران کے مقبوضہ
جون
نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر
?️ 31 جنوری 2021نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر اسلام آباد(سچ
جنوری
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی
صیہونی جنرل: اسرائیلی فوج اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا کہ حکومت کی فوج
ستمبر