امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا

امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے ممکنہ تنازعات کی صورت ماضی سے بالکل مختلف ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پرل ہاربر میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مستقبل کی جنگ پرانی جنگوں سے بالکل مختلف انداز کی ہو گی، تاہم آیندہ حالات کا تعین کرنا فی الوقت بہت مشکل ہے۔

لائیڈ آسٹن نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ سائبر اور خلائی خطرات کا اندازہ لگاتے ہوئے جدید ٹیکنیکل و ڈیجیٹل ایجادات کو دفاعی معاملات میں بھرپور انداز میں استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور کی عسکری ضروریات میں کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی دانش اور کمپیوٹر کی جدید مہارت کا استعمال شامل ہو سکتا ہے اور ان سے دفاعی ردعمل کی رفتار بھی انتہائی تیز ہو گی۔

لائیڈ آسٹن نے اپنی تقریر میں چینی فوج میں تیز رفتاری سے ترقی کے خدشات اور ممکنہ جارحانہ رویوں کی طرف اشارہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس خیال میں رہنا درست نہیں کہ امریکا دنیا کی سب سے باصلاحیت مسلح افواج رکھتا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں کہ جب مخالف قوتیں اپنی طاقت کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے میں مصروف ہوں۔

وزیر دفاع نے جو بائیڈن کی طرف سے خارجہ امور میں سفارتی عمل کو بنیادی حیثیت دینے کو خوب سراہا، انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ملکی سفارت کاروں کو درپیش کسی بھی تنازع اور خطرے کی صورت میں مدد فراہم کرے گی۔

امریکی فوج کسی بھی صورت دنیا میں تنہا نہیں رہنا چاہتی، بلکہ سفارتی عمل میں سہارا بن کر امریکی پالیسیوں کو تقویت دے گی، واشنگٹن اپنے مخالفین کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھے گا کیونکہ جارحیت کا طریقہ اور خطرات سے پُر زندگی کسی مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی پیسیفک کمان کا صدر دفتر ریاست ہوائی کے ساحلی مقام پرل ہاربر پر قائم ہے، اسے ہند بحر الکاہل کمان بھی کہا جاتا ہے، امریکی وزارتِ دفاع نے اس کمان کے نئے کمانڈر کا اعلان چند روز قبل ہی کیا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے پرل ہاربر کا دورہ بھی کمان کی تبدیلی کے موقع پر کیا، انڈو پیسیفک کمان کے نئے کمانڈر ایڈمرل جان ایکیلینو ہیں۔

انہوں نے اپنا نیا منصب بطور کمانڈر 30 اپریل کو سنبھالا ہے، اس سے قبل وہ فِفتھ فلیٹ کے کمانڈر تھے، ادھر کمان سے دستبردار ہونے والے کمانڈر ایڈمرل فلپ ڈیوڈ سن نے اپنی تقریر میں کہا کہ انڈو پیسیفک خطے میں چین اپنے خطرناک ارادوں سے امریکاکو چیلنج کر رہا ہے، ماضی میں بھی ایڈمرل ڈیوڈسن تائیوان کے بارے میں بیجنگ کی پالیسی کے ناقد رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جرمنی میں توانائی کی بچت کے لیے سخت قوانین نافذ

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:جرمن وفاقی حکومت نے یوکرین میں جنگ اور روس سے سپلائی

یوکرینی صدر امریکہ کے دورے میں سب سے پہلے کہاں جائیں گے؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اپنے دورہ امریکہ کا آغاز

بھارتی کسانوں نے دارالحکومت دہلی میں گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرلیا

?️ 28 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد

بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا

?️ 16 جون 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کا 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22

اسرائیلی انٹیلیجنس کو اور دھچکا

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:ایک سینئر اسرائیلی انٹیلیجنس افسر نے طوفان الاقصی آپریشن میں ناکامی

پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے