🗓️
سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جب کہ انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر ایک بار پھر امریکی اور برطانوی حملے
یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی دفاعی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے، ساتھ ہی انصاراللہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجی کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے نئی جوابی کارروائیاں کی جائیں گی۔
لبنانی چینل المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں واقع جربان علاقے کو نشانہ بنایا۔ امریکہ اور برطانیہ کے صعدہ کے علاقے ضحیان پر حملوں کے بعد وہاں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
انصاراللہ کے میڈیا ذرائع کے مطابق، امریکی طیاروں نے شمالی یمن کے شہر صعدہ پر بمباری کی ہے۔ مزید برآں، امریکی جنگی طیاروں نے مارب کے مجزر ضلع کو تین بار نشانہ بنایا، جب کہ آل سباع کے علاقے میں بھی فضائی حملے کیے گئے، جن میں یمنی شہری زخمی ہوئے۔
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل نے امریکی اور برطانوی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے امریکہ کی کمزوری کا مظہر ہیں، اور یہ ہمیں غزہ کی حمایت سے روکنے کے بجائے، صورتحال کو مزید کشیدہ کریں گے۔
کونسل نے مزید کہاکہ ہم یمنی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جارحین کو ایک پیشہ ورانہ اور دردناک انداز میں سزا دی جائے گی۔
یمن کا مؤقف ہے کہامریکہ اور اسرائیل شکست سے دوچار ہوں گے، جیسے طوفان الاقصیٰ میں ہوا،عالمی برادری امریکی جارحیت کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرے،بحیرہ احمر میں یمن کی بحری کارروائیاں جاری رہیں گی جب تک کہ غزہ کا محاصرہ ختم نہ ہو جائے۔
یمنی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ نے صعدہ کے مختلف علاقوں پر دوبارہ بمباری کی ہے،لبنانی چینل المسیرہ کے مطابق، امریکی اور برطانوی طیاروں نے ذمار اور عنس کے نواحی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جب کہ صعدہ میں مزید حملے کیے گئے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حملوں میں انصاراللہ کے رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی دفاعی ذرائع کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز USS Harry S. Truman خطے میں موجود ہے اور امریکی فوجی کارروائیوں کی قیادت کر رہا ہے۔
امریکی فوجی قیادت نے حالیہ دنوں میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حوثیوں کے خلاف فوجی آپشنز پر مشاورت کی تھی۔
یمنی ذرائع کے مطابق، شمالی صنعاء میں امریکی حملے کے نتیجے میں 13 یمنی شہری شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔
امریکی ویب سائٹ Axios کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ یہ حملے ایک وقتی کارروائی نہیں بلکہ ایک وسیع مہم کا آغاز ہیں جو ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے،ABC نیوز کے مطابق، امریکی افواج نے حوثیوں کے راڈار، ڈرون لانچنگ پلیٹ فارمز، اور فضائی دفاعی نظام پر حملے کیے ہیں۔
ایک اور امریکی اہلکار نے کہا: یہ کارروائی ایران کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔
انصاراللہ یمن نے واضح کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے جواب میں دردناک انتقام لیا جائے گا،انصاراللہ کے دفترِ سیاسی امور نے اعلان کیا کہ امریکی حملے ہمیں فلسطین اور غزہ کی حمایت سے نہیں روک سکتے،امریکہ صہیونی حکومت کی نیابت میں جنگ لڑ رہا ہے،عام شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنانا امریکی ریاستی دہشت گردی کی علامت ہے۔
یمنی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کو یمن کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے، یمن کو فلسطینی عوام کی حمایت سے روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں،ہم اپنی پوری طاقت سے دفاع کریں گے، اور یہ حملے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گے،عالمی برادری کو امریکی جارحیت کے خلاف مؤقف اختیار کرنا ہوگا، کیونکہ یہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں:شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
حزام الاسد، انصاراللہ کے سینئر رہنما، نے کہا کہ امریکہ ہمیں کمزور نہیں کر سکتا، بلکہ اس حملے کے نتائج ان کے لیے زیادہ سنگین ہوں گے۔
امریکی عوام ایک دن اس فیصلے پر پچھتائیں گے کہ انہوں نے ٹرمپ جیسے شخص کو صدر بنایا،ہم غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنائیں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ میں 10 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
فروری
شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت
دسمبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آڈٹ، بورڈ معطل کرنے کی ہدایت
🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب
جون
انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مئی
عمران خان نے اپنے محسن جنرل باجوہ کو بھی گالیاں دیں، خواجہ آصف
🗓️ 11 دسمبر 2022سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید
دسمبر
صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ پُرامن نہیں
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
یوم شہداء کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی
🗓️ 13 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) 13 جولائی 1931 وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ
جولائی
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے
فروری