اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت، فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کردی

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت، فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کردی

?️

رام اللہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت کو دیکھتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کو قبلہ اول کی حفاظت کے لیئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیئے تاکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیزی کو روکا جاسکے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف احمد العثیمین کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں مسجد اقصیٰ کی اسرائیلی  فوج کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی کے واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔

ریاض المالکی نے او آئی سی کے تمام رکن ممالک  پرزور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اشتعال انگیزی روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالیں۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی آمد پرپابندیاں بڑھا دی ہیں اور قابض ریاست نے مسجد میں اذان دینے پرپابندی عاید کردی ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسلامی تعاون تنظیم، اردن اور دوسرے مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر قبلہ اول میں اسرائیلی مداخلت کو روکنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ اور اسلامی میوزیم کی چھت کو ملانے والے راستے پرموجود لائوڈ اسپیکروں کی تاریں کاٹ ڈالی تھیں، قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اوقاف کے ملازمین کو بھی داخل ہونے سے روک دیا اور مسجد میں سحری اور افطاری کا سامان لے جانے پر بھی پابندی عاید کی ہے۔

مشہور خبریں۔

انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے پنجاب اسمبلی کے

اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید

?️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید

ایران اسرائیل جنگ میں فتح کس کی ہوئی؛رأی الیوم کی زبانی

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:رأی الیوم نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ

کوئی صیہونی فوجی مقبوضہ علاقوں سے باہر نہیں جا سکتا؛صیہونی فوج کا حکم

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ تمام فوجی بشمول احتیاط

نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان

امریکی سیکریٹری دفاع کا آرمی چیف سے فون پر رابطہ

?️ 29 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون سے جاری بیان

بائیڈن ٹرمپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کو مناظرے کی پیشکش دیے

اسرائیل کی تکنیکی جنگ علاقائی مساوات کو کس سمت لے جا رہی ہے؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے پیجرز کا دھماکہ گزشتہ دو دنوں میں ملکی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے