سچ خبریں:ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات ، امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے دوران، ولودیمیر زلنسکی کو اقتصادی امداد کی پیشکش کر رہا ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق، المونٹیٹر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ابوظبی، یوکرین کی جنگ کے بعد اس کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
اس تناظر میں، اماراتی حکومت نے امریکہ اور یوکرین کے مابین کشیدہ تعلقات اور ابوظبی و ریاض کی بڑھتی ہوئی رقابت کے پس منظر میں زلنسکی کے لیے اقتصادی تعاون کا موقع فراہم کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب امریکہ اور روس کے نمائندے ریاض میں مذاکرات کر رہے تھے، عین اسی وقت، 16 فروری کو ابوظبی نے زلنسکی کی میزبانی کی۔
یہ دورہ محض اتفاقی نہیں تھا، بلکہ امارات کی اس کوشش کا حصہ تھا جس کے تحت وہ امریکہ اور روس کے مذاکرات کے لیے میزبان بننے کا خواہاں تھا،زلنسکی، امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک بڑے تجارتی معاہدے کے ساتھ ابوظبی سے روانہ ہوئے۔
یوکرین کے امارات اور بحرین میں سفیر کا کہنا ہے کہ یہ تجارتی معاہدہ وسیع اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کرے گا، جس کے ذریعے اماراتی کمپنیاں یوکرین میں مختلف تعمیراتی منصوبے خاص طور پر جنگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں: امریکہ یوکرین میں شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث
اماراتی سفیر نے مزید کہا کہ یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت کے بعد، امارات ایک اہم اتحادی کے طور پر یوکرین کے معاشی استحکام اور ترقی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹرمپ غیر مشروط اقتدار کے خواہاں: ہیرس
اکتوبر
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس ، پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7جنوری کی تاریخ مقرر
دسمبر
بانی پی ٹی آئی کا حکومت اور فوج کو پیغام
اگست
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
نومبر
کیا امریکہ سعودی عرب کو سکیورٹی کی ضمانت دے سکے گا؟
اکتوبر
اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں: چیئرمین سینیٹ
مئی
بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ مناتے ہوئے انتہاپسند مودی کا پتلہ نذر آتش کردیا
مئی
لائبرمین کی اسرائیلی وزیراعظم بننے کی خواہش
مارچ