متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی، بھارت پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی، بھارت پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا

?️

دبئی (سچ خبریں)  کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ بھارت پر عائد پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کردیا ہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے شہریوں کی داخلے پر پابندی نہیں ہٹا دی گئی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی جانب سے غیر ملکیوں کی آمد سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت اور دیگر ممالک کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں دبئی کاروبار اور سیاحت کا مرکز ہے اور 7 ریاستوں میں سب سے گنجان ہے اور کووڈ کے باعث ساتوں ریاستوں نے اپنے طور پر کووڈ-19 کے حوالے سے پالیسیاں بنائی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے ایک نوٹس کے ذریعے 21 جون کو کیے گئے فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت 13 ممالک سے شہریوں کی آمد کورونا کے باعث پابندی ہوگی۔

دبئی کے حکام نے 19 جون کو کہا تھا کہ جن افراد پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارت، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے پر عائد پابندی میں 23 جون سے نرمی ہوگی۔

پالیسی میں تبدیلیوں کے تحت بھارت اور جنوبی افریقہ میں کورونا کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے افراد اور نائجیریا کے وہ شہری جن کا پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہو، ان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

جی سی اے اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت سے آنے والے افراد کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی بدستور برقرار ہے لیکن یہ بیان حکومت دبئی کی جانب سے پہلے کیے گئے اعلان کے برخلاف ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے پروازایں 7 جولائی سے دستیاب ہوں گی لیکن خبردار بھی کیا کہ اس میں تبدیلی ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے سے پہلے سفری قواعد اور گائیڈ لائنز کا انتظار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے اور سیاحت کا بھی بڑا ذریعہ ہیں۔

دبئی نے جولائی 2020 میں اپنی سرحد غیرملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا تھا جبکہ ابوظہبی میں اکثر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو قرنطینہ لازمی ہے۔

بھارت سے آنے والے افراد کی متحدہ عرب امارات میں پابندی رواں برس اپریل میں بھارت میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بدترین حالات کے بعد عائد کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر الجولانی کا ردعمل

?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما احمد الشرع نے

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان نے نیا قومی سلامتی مشیر مقرر کر دیا

?️ 2 مئی 2025سچ خبریں : ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان، پاکستانی حکومت نے

ترکی ہاتھ سے نکل گیا:امریکی میڈیا

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی میڈیا نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب

ڈینگی کیسز میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش، اموات بھی بڑھنے لگیں

?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاؤ

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد

سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کی تصدیق

?️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی

ملک میں مہنگائی کی تفصیلات سامنے آگئی

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا

صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے