?️
سچ خبریں:ترکی کی حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے استنبول کے گرفتار میئر اکرم امام اوغلو نے ترک عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں اور چوراہوں پر نکل کر اپنے جمہوری حقوق کا دفاع کریں،ان کی یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عدالت نے ان کے خلاف قید کی سزا سنائی ہے اور ان پر سیاسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں گرفتاریوں کا بازار گرم
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق T24 کے مطابق، امام ترکی کی حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے استنبول کے گرفتار میئر اکرم امام اوغلو نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پیغام میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز ہم وطنو! آج ترکی ایک بڑی غداری کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کوئی قانونی عمل نہیں بلکہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جس میں نہ تو شفاف سماعت ہوئی اور نہ ہی منصفانہ انصاف کیا گیا۔
اکرم امام اوغلو نے مزید کہا کہمیں اپنے ملک کے عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ یہ صرف میری نہیں بلکہ ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل کی جنگ ہے۔
انہوں نے اپنے حامیوں کو پیغام دیا کہ ترکی کے مستقبل کے لیے، پہلے ووٹ ڈالیں اور پھر استنبول کے میدانِ ساراجہانے اور ملک بھر کے دیگر شہروں کے چوراہوں پر جمع ہوں۔ ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہے۔ آج وہ دن ہے جب ہمیں ان کے خلاف کھڑا ہونا ہے جو عوام کی رائے کو چرانا چاہتے ہیں،امام اوغلو نے زور دیا کہ تمام لوگ باہم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھیں اور ایک دوسرے کو تنہا نہ چھوڑیں۔
اتوار 23 مارچ کو ترکی میں جمہوریت پسند حزبِ اختلاف ‘ری پبلکن پیپلز پارٹی’ (CHP) کی ابتدائی پارٹی انتخابات ہو رہے ہیں، جس کا مقصد اگلے صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار کا انتخاب کرنا ہے،یہ انتخابات حکمراں جماعت آق پارٹی (جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی) کے خلاف سب سے بڑی سیاسی چیلنج تصور کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں امام اوغلو کی گرفتاری اور سزا کو حزبِ اختلاف کے لیے ایک سیاسی انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے TRT کے مطابق، CHP نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 اپریل کو ایک ہنگامی اجلاس بلائے گی تاکہ امام اوغلو کو معزول کیے جانے یا بلدیہ پر حکومتی نگران (قیم) لگانے کی کوشش کو روکا جا سکے۔ اس اجلاس میں نئے متبادل نامزد امیدواروں کے تعارف کی بھی توقع ہے۔
امام اوغلو کی گرفتاری اور ان کے جذباتی پیغام نے ترکی کی سیاسی فضا کو مزید گرما دیا ہے۔ حزبِ اختلاف اسے جمہوریت پر حملہ قرار دے رہی ہے، جبکہ عوامی سطح پر بڑے مظاہروں کی توقع کی جا رہی ہے۔ اگلے چند دن ترکی کی سیاست کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ایکس (ٹوئٹر) میں نئی تبدیلی، لنکس کے ساتھ ہیڈلائن نظر نہیں آئے گی.
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں تبدیلی کی
اکتوبر
اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں قیدیوں کے ٹھکانے کو شانہ بنایا:حماس
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے
دسمبر
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر
عالمی برادری سعودیوں کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دلارہی ہے: انصار اللہ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں
دسمبر
امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے
مارچ
شمال اور جنوب میں اسرائیل پر کیا گذر رہی ہے؟ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت
دسمبر
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں
نومبر
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری