?️
سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے تازہ ترین کالم میں خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی امریکہ کو انتشار اور تقسیم کی طرف لے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور امریکہ کا زوال
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم کا منصوبہ شوک اینڈ او (خوف اور دھاک بٹھانے) پر مبنی ہے، جس کے تحت امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسی کی ترجیحات کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
قلمکار نے 2003 میں عراق پر امریکی حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی امریکہ نے اسی پالیسی کا استعمال کیا تھا، جس کے نتیجے میں صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ تو ہو گیا، لیکن امریکہ عراق میں ایک مستحکم نیا نظام قائم کرنے میں ناکام رہا۔
فریڈمین نے عراق کے شہر ام القصر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قبضے کے 20 دن بعد بھی وہاں کے شہریوں کو پانی، خوراک اور بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکیں۔
فریڈمین نے ٹرمپ کے نظریات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں شدید دائیں بازو کے ایجنڈے پر مبنی ہیں، جو حکومت کے اختیارات محدود کرنا، ماحولیاتی تحفظ ختم کرنا، اور توانائی کے متبادل ذرائع کے پروگرامز بند کرنا چاہتے ہیں۔
وہ حکومتی اداروں کو کمزور کرنے اور مالی امداد ختم کرنے کی کوشش میں ہیں، تاکہ انہیں مکمل طور پر نجی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کے کنٹرول میں دے دیا جائے۔
فریڈمین نے ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک اور اس کے ساتھیوں پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ مسک سرکاری نظام کو ایک آری (Saw) سے کاٹنا اور تباہ کرنا چاہتا ہے،ٹرمپ کی پالیسیاں گروفر نورکویسٹ جیسے ریپبلکن نظریہ سازوں کے خواب کو پورا کر رہی ہیں، جو چاہتے ہیں کہ حکومت کو اتنا چھوٹا کر دیا جائے کہ وہ باتھ ٹب میں ڈوب جائے، ٹرمپ نے ایسے افراد کو اہم حکومتی عہدوں پر فائز کیا ہے جنہیں ایلون مسک بھی اپنی کمپنی میں بطور ملازم قبول نہ کرتا۔
فریڈمین نے ٹرمپ کی طرف سے نااہل اور کمزور افراد کی تعیناتی پر بھی روشنی ڈالی، جیسے چارلس کیو براؤن جونیئر، جو ایک تجربہ کار F16 فائٹر پائلٹ اور امریکی فضائیہ کے سابق سربراہ تھے، انہیں ٹرمپ نے برطرف کر دیا،اس کی جگہ پیٹر ہیگسٹ کو تعینات کیا گیا، جو صرف ایک فاکس نیوز کے میزبان ہیں، اور جن پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات بھی لگ چکے ہیں۔
فریڈمین کے مطابق امریکہ کی بیرونی امداد ختم ہونے سے عالمی سطح پر صحت عامہ پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، جن میں 18 ملین نئے افراد میں ملیریا کی تشخیص،200000 پولیو کے کیسز، 28000 نئے ایبولا اور ماربرگ وائرس کے کیسز شامل ہیں۔ ٹرمپ بین الاقوامی اداروں کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، جو عالمی سطح پر امریکہ کے وقار کو نقصان پہنچائے گا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی واپسی سے سب سے زیادہ پریشان کون ہے؟
فریڈمین نے اپنی تحریر کے آخر میں خبردار کیا کہ ٹرمپ کی یہ پالیسیاں امریکہ کو اندرونی تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کی طرف لے جا رہی ہیں،ان کے مطابق، اگر ٹرمپ کی موجودہ پالیسیاں جاری رہیں، تو امریکہ کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام خطرے میں پڑ جائے گا اور وہ اپنی عالمی طاقت کھو سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مار کر بھاگنے کا زمانہ ختم ہوچکا:ایرانی جنرل
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایک روسی چینل کو انٹرویو
مئی
نواز شریف کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل منظر عام پر آچکی ہے، اعتزاز احسن
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز
اکتوبر
وہ انسان تھے شطرنج کی چالیں نہیں
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان میں اپنے مشن کے بارے میں ہیری کے متنازعہ بیان
جنوری
سندھ کے اعتراض کے باوجود چولستان کینال کا منصوبہ ایکنک کو ارسال
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے کم ازکم 3
اکتوبر
غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟
?️ 19 اگست 2025 غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟ دو سال سے
اگست
امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا:المیادین
?️ 15 اگست 2022المیادین چینل کی ویب سائٹ نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے
اگست
سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
?️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں
اپریل
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل
مئی