?️
سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے ہفتے کے دوران ہی بائیڈن کے درجنوں ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کریں گے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ بائیڈن اور کمالا ہیرس کے ایگزیکٹو آرڈرز، جو ٹرمپ کی سابقہ پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے جاری کیے گئے تھے، کو ٹرمپ دوبارہ صدر بننے کے بعد فوری الٹ دیں گے، ٹرمپ کی پہلے دور کی پالیسیوں کو بحال کیا جائے گا تاکہ حکومتی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: 2024 میں وائٹ ہاؤس واپس لے لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
لیوٹ نے مزید کہا کہ بائیڈن نے اپنی مدت کے آغاز میں 94 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے، جن سے ملک میں سرحدی اور معاشی بحران پیدا ہوا، اسی لیے ٹرمپ کو دوبارہ منتخب کیا گیا تاکہ بائیڈن-ہیرس انتظامیہ کی ان پالیسیوں کا خاتمہ ہو۔
مزید پڑھیں: ہر10 میں سے 6 امریکی ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس واپس آنے کے مخالف:ایک سروے
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے کمالا ہیرس کو شکست دی، ریپبلکن پارٹی نے سینیٹ میں کنٹرول حاصل کر لیا اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کر لے گی، ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری 2025 کو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
کورونائی نسل پرستی
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
بائیڈن اور بے مثال مہنگائی؛ ڈیموکریٹس سیاست میں معاشیات کی ادائیگی کرتے ہوئے
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں مہنگائی پچھلی چار دہائیوں میں غیر معمولی سطح
جون
اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 2 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے
اگست
یمنیوں کا ایک بار پھر سعودی تیل کمپنی پر میزائل حملہ
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر
ستمبر
شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات
ستمبر
ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں:مونس الہیٰ
?️ 7 اپریل 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور
اپریل
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک
اپریل
گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز متعارف
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں جدید اے
نومبر