ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے معاون کا بیان

ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے معاون کا بیان

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے ایران سے جاری مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی کی اجازت دی جا سکتی ہے، مگر جوہری ہتھیار ہرگز قابل قبول نہیں۔

امریکہ کے نائب صدر جی ڈی ونس نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر اپنے تازہ ترین مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے تحت ایران عالمی معیشت میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جی ڈی ونس نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات اب تک اطمینان بخش رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا سکتا ہے جس کے ذریعے ایران کو بین الاقوامی اقتصادی نظام میں واپس لایا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید واضح کیا ایران کو پُرامن جوہری توانائی حاصل کرنے کا حق ہے، لیکن جوہری ہتھیار رکھنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور چین کے ساتھ ایٹمی اسلحے میں کمی سے متعلق بات چیت کے لیے بھی آمادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق

اپنے بیان میں انہوں نے یورپ کے دفاعی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا یورپی ممالک کو اپنے دفاع کے لیے خود انحصار ہونا چاہیے۔ ہم آئندہ چند دنوں میں جرمن چانسلر کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر مبنی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے  ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ

بھارت کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم

🗓️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ

نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی

🗓️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے

 اردوغان کی الجولانی کے دہشت گردوں کی حمایت، شام میں قتل عام پر خاموشی  

🗓️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں جاری

کیا صہیونی نیتن یاہو کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟

🗓️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی 7 اکتوبر کے بعد نیتن یاہو کی

فلسطینی مجاہدین کا حجاجِ بیت اللہ الحرام کے نام پیغام

🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حج کے عظیم اور بڑے

ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف

🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100

ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی مشروط منظوری دے دی

🗓️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے