🗓️
سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قابض پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد کو رقوم دی گئی ہیں تاکہ وہ احتجاج کریں، ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے خود رو نہیں بلکہ مالی مفادات کے تحت منظم کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے؛ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کی یہ متنازعہ گفتگو اس وقت سامنے آئی ہے جب مقبوضہ علاقوں میں ان کے خلاف مسلسل کئی ماہ سے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ان مظاہروں میں ہزاروں افراد شرکت کر چکے ہیں، جو نتانیاہو کی پالیسیوں، کرپشن الزامات، عدالتی اصلاحات اور غزہ میں جاری جنگ سے متعلق فیصلوں پر شدید نالاں ہیں۔
نیتن یاہو کی تقریر کے دوران صیہونی پارلیمنٹ میں شدید لفظی جھڑپیں بھی ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے قابض وزیراعظم کے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عوام کی توہین قرار دیا اور نتانیاہو سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی کانگریس کے سامنے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، نیتن یاہو کی حکومت کو اندرونی طور پر شدید عوامی دباؤ اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی تنقید کا سامنا ہے اور ایسے بیانات دراصل عوامی غصے کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امارات کو یمن کے خلاف امریکی فوجی مدد کی ضرورت
🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا
جنوری
سیلاب کی تباہ کاریاں، پاکستان کو جی 77 کی مالیاتی سہولت سے استفادے کی تجویز
🗓️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے سبب
اکتوبر
صیہونیوں کو اب تک غزہ سے کیا ملا ہے؟ صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور صہیونی عسکری تجزیہ نگار اور ماہرین ان دنوں
جنوری
محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
فروری
ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ،وجہ؟
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے ویڈیو
ستمبر
حماس نے شروع ہی میں غزہ کی فوج کو مار گرایا
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے آپریشن کے حوالے سے
مارچ
ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا
🗓️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جدید کراچی سرکلر
ستمبر
دنیا کی نصف آبادی تاحال اسمارٹ فون سے محروم
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کے اعداد و شمار پر
اکتوبر