?️
سچ خبریں:ایک سینئر صیہونی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس یا تو غزہ پر مکمل فوجی قبضہ اور قیدیوں کی ہلاکت یا حماس سے مذاکرات اور جنگ بندی کا آپشن ہے،صیہونی فوجی قیادت غزہ میں طویل المدتی کامیابی سے مایوس نظر آتی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابقایک سینئر صیہونی فوجی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضے اور اسرا کی ہلاکت یا حماس سے معاہدے اور جنگ بندی میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے شرائط
عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی سکیورٹی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں ایک نئے مرحلے کی جنگ میں داخل ہو رہی ہے، جب کہ وہ اس حقیقت سے بھی آگاہ ہے کہ اپنے بعض اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بعض کمانڈرز اس بات پر شک کا اظہار کر رہے ہیں کہ حماس کو شکست دینے کی صورت میں، غزہ پر فوجی تسلط کے بھاری اخراجات کا کوئی فائدہ ہوگا بھی یا نہیں۔
قابض حکومت کے سکیورٹی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے لیے غزہ میں طویل مدت تک قیام ممکن نہیں، کیونکہ وہ مسلسل ایسے حملوں کی زد میں آتی ہے جن میں اس کے مزید فوجی مارے جا سکتے ہیں۔
اس صورتحال میں اسرائیلی فوج نے سیاسی قیادت کو دو آپشنز میں سے ایک کے انتخاب کے لیے کہا ہے کہ یا تو اسرا کو واپس لایا جائے یا غزہ پر فوجی قبضہ کیا جائے۔
یدیعوت احرونٹ نے ایک سینئر صیہونی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے مزید لکھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ غزہ سے قیدی زندہ واپس آئیں تو ہمارے پاس حماس سے مذاکرات اور جنگ بندی کے سوا کوئی چارہ نہیں،اسرائیل کو غزہ پر قبضے اور اسرا کی ہلاکت یا حماس سے معاہدے اور جنگ بندی کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا۔
اس اہلکار نے مزید اعتراف کیا کہ غزہ میں جو فوجی کارروائی شروع کی جا رہی ہے، وہ دراصل اسرا کی بازیابی کے لیے کسی عملی منصوبے سے خالی ہے اور صرف بیانات تک محدود ہے،ہم کئی ماہ سے اسرا کو فوجی دباؤ کے ذریعے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ
اگست
ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ 30 دنوں سے بھی
ستمبر
سعودی جرائم میں شریک،یمنی تیل کا تاجر
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے کردار
جون
پی ٹی آئی کی قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے
ستمبر
ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں اسلامی کا بیان
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر اور چیئرمین محمد
ستمبر
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی
عراق میں امریکی اتحاد کے تین قافلوں پر حملہ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد کے تین
ستمبر
میٹا نے ہالی ووڈ ستاروں کے اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کر دیے
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: میٹا نے ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات جان سینا اور
ستمبر