سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے اپوزیشن لیڈر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کو قومی اتحاد کی حکومت کی تجویز پیش کی تھی، تاہم نتن یاہو نے اسے مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رفح پر حملے کے حوالے سے صیہونی اعلیٰ حکام کے درمیان اختلاف
لاپیڈ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نتن یاہو کو کئی بار تبادلہ معاہدہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکام کے درمیان اختلافات عروج پر، وجہ؟
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر برائے داخلی سلامتی بن گویر نے یائیر لاپیڈ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ لاپید ہماری فوجی کامیابیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور اسرائیل اور نیتن یاہو کو مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔