صیہونی معیشت حالیہ دہائیوں کے بدترین بحران سے دوچار

ایران کے خلاف جنگی کشیدگی

?️

سچ خبریں:یمنی میڈیا المسیرہ کے مطابق ایران کے خلاف جنگی کشیدگی کے اثرات سے صیہونی معیشت شدید بحران کا شکار ہے، پہلی سہ ماہی میں 2.5 فیصد کساد بازاری جبکہ جنگ جاری رہنے پر 9.5 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یمنی میڈیا المسیرہ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی معیشت حالیہ دہائیوں کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔

المسیرہ نے اقتصادی ماہر حسن مقلد کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران صیہونی معیشت میں 2.5 فیصد کساد بازاری ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اگر جنگی صورتحال برقرار رہی تو یہ شرح بڑھ کر 9.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

حسن مقلد کے مطابق اس بحران کے باعث 76 ہزار سے زائد کمپنیاں متاثر یا دیوالیہ ہو چکی ہیں اور روزانہ تقریباً 2 سے 2.5 ملین ڈالر تک مالی نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہ ایلات کی بندش، لبنان کے محاذ کی وجہ سے شمالی علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں میں تقریباً 30 فیصد رکاوٹ، اور حیفا ریفائنری کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پیدا ہونے والا توانائی بحران اس معاشی دباؤ کو مزید بڑھا رہا ہے۔

ان کے مطابق یہ صورتحال صہیونی ریاست کے لیے ایک وجودی اور ساختیاتی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے اور حتیٰ کہ جنگ بندی کی صورت میں بھی فوری اقتصادی بحالی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

مقلد نے مزید کہا کہ اس جنگ کے عالمی اثرات بھی نمایاں ہیں جن میں تیل کی قیمتوں کا 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنا، امریکہ کا 2.2 ٹریلین ڈالر کا قرضہ اور یورپ میں توانائی بحران شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے

اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ

امریکی کانگریس کی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بیان

افغانستان کا بینکاری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے: اقوام متحدہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں

مقبوضہ شمالی فلسطین میں وسیع پیمانے پر آگ، درجنوں گھر خالی

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق ذرائع نے زور دے کر کہا کہ

بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج نہیں کی جاسکتی، خواجہ آصف

?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نگران وزیرعلیٰ پنجاب

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے