?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتس کے حماس اور حزب اللہ پر فتح کے دعوے کو صہیونی عسکری ماہرین نے مذاق کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شھاب کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی عسکری ماہر امیر بار شالوم نے یسرائیل کاتس کے حالیہ دعوے کو طنزیہ انداز میں رد کرتے ہوئے کہا کہ کاتس نے جلد بازی میں حماس اور حزب اللہ پر فتح کا اعلان کیا لیکن اس کی وضاحت نہیں کی کہ یہ فتح کیسے حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل
بار شالوم نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا: اگر واقعی ہم فتح یاب ہو چکے ہیں تو جنگ کیوں جاری ہے؟ قیدی ابھی تک آزاد کیوں نہیں ہوئے، اور بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس کیوں نہیں جا سکے؟ اور اگر ہم نے فتح حاصل کی ہے تو میزائل اور ڈرون اب بھی ہمیں پناہ گاہوں میں نشانہ کیوں بنا رہے ہیں؟
یہاں تک کہ اس ماہر نے طنزیہ کہا کہ شاید کاتس اپنی جیت یوآو گالانت پر ظاہر کر رہے ہیں، نہ کہ حزب اللہ یا حماس پر۔
مزید پڑھیں: السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل
کاتس کے حزب اللہ اور حماس پر فتح کے دعوے کو صہیونی میڈیا میں فوری تنقید اور تمسخر کا سامنا کرنا پڑا۔ صہیونی جریدے ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ اس تقریب سے کچھ دیر پہلے ہی حزب اللہ نے مغربی الجلیل پر کم از کم 15 میزائل داغے اور متولا پر بھی مسلسل میزائل حملے کیے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 14 نے
ستمبر
عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی میں سابق
فروری
لبنان کی جنگ میں اسرائیلی فوج مشکلات کا شکار، داخلی اختلافات اور جانی نقصان میں اضافہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو شدید جانی نقصان کا سامنا
نومبر
اسرائیل امریکہ کی حمایت سے شام اور فلسطین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے:شام
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے تاکید
مئی
ملک میں جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ طلال چودھری
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے
اکتوبر
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کےخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ
فروری
غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان
?️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے
جون