سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے صہیونی حکومت کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تشدد اور بدسلوکی کی اطلاع دی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تنظیم، جو قیدیوں کے حقوق کے حوالے سے ایک فعال انسانی حقوق گروہ ہے، نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوفناک تشدد کے صیہونی مراکز میں کیا ہو رہا ہے؟/ بجلی کے جھٹکوں سے بھولنے تک
اس تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی گواہیوں کے مطابق، بہت سے لوگوں کو غزہ میں صہیونی فوجیوں نے زبردستی گرفتار کیا اور قید میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی اس حکومت کی حراست میں ہیں جن کے نام اور شناخت صہیونیوں نے ظاہر نہیں کیے ہیں، تل آویو ان قیدیوں کی شناخت اور حراست کی جگہ کو چھپا کر، عالمی ریڈ کراس کی ان سے ملاقات نہیں ہونے دے رہا ہے۔
تنظیم نے تاکید کی کہ غزہ سے حال ہی میں رہا ہونے والے چند قیدیوں نے حراست میں تشدد اور بدسلوکی کی اطلاع دی ہے، صہیونی فوجیوں نے ان قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں ذلیل کیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے صہیونی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے، قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے درست اعداد و شمار نہ دینے کی نشاندہی کی ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی جلیوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
تنظیم نے مزید کہا کہ تل آویو قیدیوں کی موت کی تعداد کا اعلان کرنے سے گریز کر رہا ہے، ہم اسرائیل کی حراست میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف ہونے والے سنگین جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت پر دوبارہ زور دیتے ہیں۔