امریکہ کی ایران اور انصار اللہ کے خلاف تازہ ترین ہرزہ سرائی  

 امریکہ کی ایران اور انصار اللہ کے خلاف تازہ ترین ہرزہ سرائی  

🗓️

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے خلاف الزامات دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ حوثیوں کو بحری جہازوں کی آمد و رفت پر کنٹرول حاصل کرنے نہیں دے گا اور ان کے حملوں کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہونے تک امریکی حملے جاری رہیں گے۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے انصار اللہ کو نشانہ بنایا ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ان کے خلاف زمینی کارروائی کی کوئی ضرورت ہے۔
مارکو روبیو نے مزید دعویٰ کیا کہ ہمارے حملوں کا مقصد ایران کو پیغام دینا تھا کہ وہ حوثیوں کی حمایت ترک کر دے، اگر ایران انصار اللہ کی حمایت جاری رکھتا ہے تو وہ ان کے حملوں کا براہ راست ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران حوثیوں کو اسلحہ اور انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے ، اگر اس کی حمایت نہ ہوتی تو حوثی ان حملوں کی صلاحیت نہ رکھتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی مشیر قومی سلامتی اور وزیر دفاع ایران اور انصار اللہ کے خلاف اسی طرح کے بیانات دے چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بن گوئر کی اردگان پر تنقید

🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بن گوئیر نے ترک لیگ میں کام کرنے والے صہیونی فٹ

پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز کی کارکردگی پر تنقید

🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستانی

ہرزل نے مراکش اور یوگنڈا کے بجائے فلسطین کا انتخاب کیوں کیا؟

🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی مورخین تھیوڈور ہرزل کو صیہونی حکومت کا بانی مانتے ہیں

میرے والد کی آواز کا غیر مسلموں پر اچھا اثر رہا:طارق عبد الباسط

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:   عبد الباسط کے بیٹے طارق عبد الباسط عبد الصمد نے

الجزائری کھلاڑی کا اسرائیل جانے سے انکار

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت کی عالمی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے

پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے

🗓️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان

حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو انتباہ

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: بجلی کی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی

رفح شیطانی حملوں کی لپیٹ میں

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کی غیرمعمولی جنگ اور وحشیانہ حملوں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے