?️
واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور آئے دن لاکھوں افراد اس وبا میں مبتلا جبکہ ہزاروں افراد ہلاک ہورہے ہیں اور ملک میں آکسیجن بھی ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہیں فوری طور پر بھارت چھوڑ کر واپس آنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے بھارت میں رہ رہے اپنے سبہی شہریوں کو جلد سے جلد ملک چھوڑنے کے لئے کہا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اس کے لئے بھارت میں محدود طبی انتظامات کا حوالہ دیا ہے۔
اس کے علاوہ سرکار کی طرف سے جاری ہیلتھ الرٹ میں امریکی شہریوں کو سرکاری الرٹ اسٹیٹ میں رجسٹریشن کرانے کیلئے کہا ہے، الرٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو جگہ کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں میں داخلہ دینے سے منع کردیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا معاملات کی وجہ سے طبی سہولیات کافی محدود ہیں، ملک چھوڑنے پر غور کر رہے امریکی شہریوں کو کمرشیل متبادل کا استعمال کرنا چاہئے۔
بھارت میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ بھارت چھوڑنے کی سوچ رہے امریکی شہریوں کو ابھی دستیاب کمرشیل ٹرانسپورٹیشن کا فائدہ اٹھانا چاہئے، بھارت اور امریکہ کے درمیان براہ راست فلائٹ موجود ہیں، وہیں امریکی شہریوں کیلئے پیرس اور فرینکفرٹ کے ذریعہ بھی فلائٹس کے متبادل دستیاب ہیں۔
امریکا کے سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن یعنی سی ڈی سی نے امریکہ سے بھارت سفر کررہے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے، لوگوں کو ایسے وقت میں بھارت کا دورہ کرنے سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جب موجودہ حالات میں پوری طرح ویکسین لگوا چکے لوگوں کو بھی وائرس کے رابطے میں آنے کا خطرہ ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا سعودی عرب بھی اسرائیل کا مخالف ہو چکا ہے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ
اکتوبر
پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے وقت پر انتخابات ہوں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
اکتوبر
ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا
?️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ
جون
آل خلیفہ حکومت کا بحرینی قیدی بچوں کے خلاف نیا جرم
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ
نومبر
صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:حماس کے ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ صہیونیوں
جون
پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت
مارچ
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے ساتھ کیا کیا؟ جسٹس اطہر من اللہ کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی
جون
سوئٹزرلینڈ میں یمنی مذاکرات؛ 715 اسیروں کے ابتدائی تبادلے کا معاہدہ
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی
مارچ