?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ سے اسرائیل کی حمایت کی ہے اور اس کے بعد بھی کرتا رہے گا اور اسرائیل کی بقا کے لیئے امریکا ہمیشہ سے ہی کوششیں کرتا رہا ہے اور آج کے بعد بھی ہم اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ دفاع بینی گینتز کے دورۂ امریکہ کے موقع پر امریکی حکام نے اسرائیل کے حقِ دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بینی گینتز نے جمعرات کو اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن اور مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان سے ملاقات کی، دونوں امریکی حکام نے اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی حمایت کے عزم کو دہرایا۔
جیک سلیوان سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں امریکی قومی سلامتی کونسل کی خاتون ترجمان ایملی ہورن نے بتایا کہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے معاملے پر گفتگو کی، جس کا اختتام گزشتہ ماہ کے اواخر میں ناپائیدار جنگ بندی کی صورت میں سامنے آیا تھا۔
ایملی ہورن نے کہا کہ سلیوان نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے بارے میں صدر بائیڈن کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے بیان کو دہرایا، ساتھ ہی انہوں نے آئرن ڈوم فضائی نظام سمیت ہر قسم کی حمایت کا اعادہ کیا جس میں امریکہ اسرائیل سیکیورٹی پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں کو ٹھوس بنانے کے عزم کا اعادہ بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ آئرن ڈوم دفاع کے بارے میں اسرائیل کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ایک مضبوط نظام ہے جس کے ذریعے مختصر رینج کے راکٹ اور بھاری اسلحے کی گولہ باری کو فضا میں ہی جھپٹ کر تباہ کر دیا جاتا ہے لیکن یہ نظام غزہ کی جنگ میں بری طرح سے ناکام ہوگیا جس کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے اس نظام کا تماشا بن کر رہ گیا تھا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات سے قبل بینی گینتز نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور دیگر سرگرمیاں اسرائیل کے وجود کے لیے خطرے کا باعث ہیں، تاہم نیتن یاہو کی سوچ کے برعکس گینتز نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کی کھل کر مخالفت نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے
اگست
صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین سے
جون
بائیڈن سے جھوٹ بولنے والے امریکی جاسوس
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ 51
مارچ
عراق نے چین کے ساتھ 10 بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کیا؛ وجہ ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت دی ڈپلومیٹ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے
دسمبر
یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان
اکتوبر
سب جانتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی وقت دوسروں کو دھوکہ دے سکتا ہے: لاوروف
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:کراکس میں ایک مشترکہ کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
اپریل
سویڈن کی الٹی گنتی شروع
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ انتہا پسندوں
اگست
شہباز شریف کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری
?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے
ستمبر