🗓️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے آنے والے دنوں میں متعدد ممالک میں بحرانی حالات کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیندہ کچھ مہینوں میں بہت سارے ممالک میں شدید قحط جیسی صورتحال پیدا ہوجائے گی اور اگر وقت پر ضروری اقدامات نہ کیئے گئے تو لاکھوں انسان بھوک اور قحط کی وجہ سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آیندہ مہینوں میں لاکھوں انسانوں پر سیاسی تنازعات، کورونا کی وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر عالمی برادری نے جلد ہی مناسب اقدامات نہ کیے تو دنیا کے 20 سے بھی زائد ممالک میں شدید بھوک کے بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
غذا سے متعلق معروف عالمی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام اور فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے اس سے متعلق منگل کو اپنی رپورٹ جاری کی جس میں لکھا گیا ہے کہ عالمی سطح پر 3 کروڑ 40 لاکھ افراد پہلے ہی انتہائی غذائی قلت کا شکار ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھوک کی وجہ سے موت کے قریب ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے تباہی پھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
تنازعات کی وجہ سے پنپنے والے قحط، ماحولیاتی تبدیلی کے حیران کن جھٹکے اور کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے بھوک لاکھوں خاندانوں کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھوک کے لحاظ سے سب سے زیادہ برا حال جنگ زدہ ملک یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائیجیریا کا ہے اگرچہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ بحرانی کیفیت تو افریقی ممالک میں ہے، تاہم اب افغانستان، شام، لبنان اور ہیٹی جیسے ممالک میں بھی شدید بھوک میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے ہنگر ہاٹ اسپاٹ کے مطابق ایسے انتہائی خطرے سے دو چار علاقوں میں انسانی اقدامات کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
2020 میں عراق میں 200 داعشی کمانڈر ہلاک
🗓️ 2 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ترجمان نے 2020 میں داعشی
فروری
کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟
🗓️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک
جون
ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال
🗓️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل
اکتوبر
فاتح کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام قوانین میں قابل مذمت ہے:عراقی وزیر اعظم
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر اور عراق کی
جنوری
کینیڈا کے وزیر اعظم کا پوپ فرانسس سے بہت بڑا مطالبہ
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا میں دو اجتماعی قبروں سےمقامی بچوں کی تقریبا 1000 لاشوں
جون
جہاد اسلامی فلسطین کا غزہ جنگ میں کامیابی کے سلسلہ میں اہم بیان
🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک سینئر ممبر
جون
سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، عمران خان
🗓️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
اپریل
نصراللہ نے پھر اپنا وعدہ نبھایا
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی
جولائی