?️
دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے 30 جون تک ان پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے دبئی ایوی ایشن نے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور تمام ایئر لائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
تفصیلات مطابق دبئی سول ایوی ایشن حکام نے سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پاکستانی مسافروں سمیت7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، پابندی والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
نئے ہدایت نامے میں تمام ایئر لائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں ان ممالک سے یا ان ممالک کا سفرکرنے والے مسافروں کو دبئی کے لئے یا ٹرانزٹ کے لئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث ائرلائنز کو جرمانہ یا فضائی آپریشن کے حوالے سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے نے جس کا مرکز
فروری
چین کا تجارتی اور ٹیکس جنگ پر دوٹوک مؤقف
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات
اپریل
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور
فروری
قازقستان کی حکومت کا نوجوانوں پر اعتماد، مستقل وزراء کی چھٹی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:قزاقی سیاسی ماہر عادل کائوکن اف نے قزاق حکومت میں نئی
جنوری
نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ
ستمبر
کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے:چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 12 جون 2022لاہور(سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ
جون
وزیر اعظم کا افغانستان کے مسئلہ کو مل کر حل کرنےکا مطالبہ
?️ 17 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں
ستمبر
لڑکی، لڑکے پر تشدد، IG اسلام آباد نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو
جولائی