?️
کابل (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور اسلحہ بھیجنے پر طالبان نے بھارت کو شدید دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت افغاستان کے مسائل میں مداخلت کرنا چھوڑ دے ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل اسلحہ پہنچانے جیسے کاموں سے باز آجائے، یہ افغان عوام کے ساتھ دشمنی ہے اور بہتر ہے کہ ا فغان مسئلے پر بھارت غیر جانبدار رہے، کسی بھارتی وفد سے طالبان نے کوئی ملاقات نہیں کی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پر امن اورخوشحال افغانستان کے خواہاں ہیں، تمام افغانوں کو ساتھ لے کر آگے چلنا چاہتے ہیں، افغان عوام سے ہر بار کہا ہے کہ آج بھی کہتے ہیں کہ افغانستان ان کا اپنا ملک ہے اور کسی ڈر اور خوف کے بغیر رہیں اور کہیں جانے کی ضرورت نہیں جب کہ ہم افغانوں نے خود ہی اپنے ملک کی تعمیر کرنی ہے، امریکا یا کوئی دوسرا ملک کچھ نہیں کر سکتا ہے۔
ان کے بقول ہماری مسلسل کوشش جاری ہے کہ جتنا جلدی ہو سکے افغان مسئلے کا پر امن حل نکلے اور اس کے لیے سب کو مل کر سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں نظام کیا ہوگا اس پر ہم بات چیت کر رہے ہیں اور دوحا میں مذاکراتی کمیٹی بیٹھی ہے، فریقین کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا کوئی بیرونی ایجنڈا نہیں، اپنا انقلاب برآمد نہیں کریں گے، کسی کو طالبان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، افغان انقلاب صرف افغانستان کے لیے ہے۔
طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے ملکوں سے بہتر تعلقات ہوں، ہم نے مقامی قبائل کی مدد سے سپرپاور کو شکست دی ہے یہ کہنا غلط ہے کہ مقامی قبائل ہمارے ساتھ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری
مئی
افغانستان کا معاون وزیر خارجہ کون ہے؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے افغان نژاد 33 سالہ خاتون میری
اپریل
پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
?️ 7 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس
مئی
دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سرکاری تخمینہ کے مطابق15 نومبر 2022 کو دنیا
نومبر
امریکہ یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے:چینی میڈیا
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:چینی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین اور روس کے
مارچ
یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے
مئی
غزہ میں فلسطینیوں کے مکانات زمین بوس
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: روز گزشتہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی
جولائی
شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا
?️ 3 جون 2022گوارد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار
جون