صہیونیوں کے ہاتھوں شامی عوام کی سلامتی خطرے میں

صہیونیوں کے ہاتھوں شامی عوام کی سلامتی خطرے میں

?️

سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، صہیونی فورسز نے جنوبی شام میں اپنی موجودگی مستحکم کرنے کے لیے ریف دمشق، قنیطرہ اور درعا کے مغربی علاقوں میں چیک پوسٹس کے درمیان رابطے کے لیے راستے بنا لیے ہیں۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے جنوبی شام میں چیک پوسٹس بنائی ہیں اور ان کے ارد گرد کیمروں اور کنکریٹ کے بلاکس لگا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کا مستقبل اسرائیلی جارحیت اور امریکی بلیک میلنگ کی لپیٹ میں

صہیونی فورسز نے سد المنطرہ سمیت جنوبی شام کے چھ اہم آبی ذرائع پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس سے دمشق اور جنوبی شام کے علاقوں کی آبی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے جبل الشیخ کی بلندیوں پر گشت شروع کر دی ہے، جو لبنان کے علاقے نبطیہ پر نظر رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا الجولانی حکومت کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ ہے؟دمشق کے گورنر کا اہم اعلان

یہ اقدامات شامی عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں، خاص طور پر پانی کی قلت کے حوالے سے، تاہم صیہونیوں کی اس جارحیت کے خلاف الجولانی حکومت کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے شاید وہ صیہونیوں کے کیے ہوئے اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں صیہونی حکومت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق کے سیاسی عمل سے صدر تحریک کی علیحدگی یا واپسی کی حکمت عملی

?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی شیعہ تحریک کے رہنماوں میں سے ایک مقتدی صدر

 کیا ٹرمپ کے منصوبے سے اسرائیل کا نقصان ہوگا ؟ 

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: لیور بن ایری نے اپنے ایک نوٹ میں اعتراف کیا

آذربایجان، ترکیہ اور پاکستان کا نیا تعاون

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: 28 مئی کو آذربایجانی عوام نے اپنا یوم آزادی منایا،

کسی کے دباؤ میں آنے کے بغیر ریاست کی رٹ قائم ہے: شیخ رشید

?️ 21 اپریل 2021اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال

?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال کا کہنا ہے

روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا

?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر

ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے

ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی

?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے