آبراہم لنکن کے بعد امریکی بحریہ کے ایک اور جنگی جہاز کی حالت زار

امریکی بحریہ

?️

سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بحریہ کے جنگی جہاز بن فولڈ کو توانائی اور بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث چار روز تک بیت الخلا، باورچی خانے اور ٹھنڈک کے نظام کی سہولت سے محروم رہنا پڑا۔

طیارہ بردار بحری جہاز آبراہم لنکن کے عرشے پر موجود بحرانوں کے باعث پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد امریکی ٹیلی وژن نیٹ ورک سی این این نے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز بن فولڈ میں ایک نئے بحران کی اطلاع دی ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چنل سی این این نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہاز بن فولڈ نے گزشتہ ماہ توانائی اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں خرابی کے باعث مسلسل چار دن قابل استعمال بیت الخلا، باورچی خانے کی خدمات اور ٹھنڈک کے نظام کے بغیر گزارے۔

اس نیٹ ورک نے نشاندہی کی کہ یہ واقعہ بحیرہ جنوبی چین میں پیش آیا، جہاں اس علاقے میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہے۔

ساتویں بحری بیڑے کے ترجمان میتھیو کومر نے کہا کہ جنگی جہاز بن فولڈ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جہاز 24 جولائی کو بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقے میں معمول کی کارروائی انجام دے رہا تھا۔

کومر نے وضاحت کی کہ خودکار انداز میں سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت ختم ہونے کے علاوہ، تقریباً 10 ہزار ٹن وزنی اس جنگی جہاز میں باورچی خانے کی خدمات، بیت الخلا، ٹھنڈک کا نظام اور پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

اس واقعے کو 20 روز سے زیادہ گزرنے کے باوجود ترجمان کے بیان کے مطابق اس جنگی جہاز کی بجلی منقطع ہونے کی وجہ اب بھی زیرِ تفتیش ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی بحریہ کو مشرق وسطیٰ میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز آبراہم لنکن پر امریکی فوجی اہلکاروں کی ذہنی صحت کی صورت حال خراب ہونے سے متعلق رپورٹس کے بعد عوامی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اہلکار 200 سے زیادہ دن تک مسلسل سمندر میں موجود رہے تھے۔

بعض ماہرین اور بڑی تعداد میں ڈیموکریٹ قانون سازوں کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق مسائل کے باعث امریکی بحریہ کی صلاحیتیں اور وسائل متاثر ہو کر کمزور ہو گئے ہیں۔

امریکی بحریہ کے بیان کے مطابق بن فولڈ کی مرمت 8 اگست تک مکمل کر لی گئی اور یہ جہاز طیارہ بردار بحری جہاز جارج واشنگٹن کے جنگی بحری بیڑے میں دوبارہ شامل ہو گیا۔ یہ بیڑہ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہے تاکہ طیارہ بردار بحری جہاز آبراہم لنکن کی جگہ لے سکے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام 

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام

روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو  نے جمعرات کی

این اے 185 میں پیپلز پارٹی اُمیدوار کو کل کے الیکشن پر تحفظات ہیں۔ شازیہ مری

?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا

پاکستان کو خوراک کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر

?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ قومی خوراک و تحقیق طارق

داعش کے نائب سرغنہ کی ہلاکت؛عراقی وزیر اعظم کا اعلان

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی

پشاور دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

?️ 10 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ ناصر باغ

پی ٹی آئی ملک گیر تحریک کیوں نہیں چلا رہی ہے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے