?️
رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے نو منتخب اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نئی اسرائیلی حکومت کا بھی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے نو منتخب اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کا عمل جاری رکھے گی، اشتیہ کا کہنا ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت بھی سابقہ حکومت سے کم بری نہیں۔
محمد اشتیہ نے کہا کہ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامین کا اقتدار چھوڑنا فلسطین، اسرائیل کشمکش کے بدترین دور کا ایک مرحلہ طے ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے اسرائیلی وزیر اعظم کے یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہمارے عوام ان کوششوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
ایک اور سیاق و سباق میں محمد اشتیہ نے کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی انتہا پسندوں کو سڑکوں پر پرچم بردار جلوس نکالنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی انتہا پسندوں کو جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے تمام نتائج اور مضمرات کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پرعاید ہوگی۔
غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے معاملے پر وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے پچھلے میکانزم کو ایک نئے سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو تباہی کے بعد تیزی کے ساتھ بحالی کا عمل آگے بڑھائے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ کو ناکہ بندی اور محاصرے کے خاتمے کی ضرورت ہے۔انہوں نے غزہ کی پٹی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے اور ابتر معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
اوپو کی ’کے‘ سیریز کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے اپنی ’کے‘
اپریل
قزاقستان میں بغاوت ، ہنگامی حالت کا اعلان
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے
جنوری
یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی
?️ 3 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر عمر
مئی
غزہ کے شفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے صحن اور میدان میں کئی
مئی
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے
جولائی
احتیاط نہ کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا: ڈاکٹر فیصل سلطان
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل نے عوام کو خبردار
مارچ
غزہ میں نسل کشی جاری؛ مزید 100 فلسطینی شہید
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں
اگست
محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں اہم دورہ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:محمد بن سلمان اور ڈونالد ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ملاقات سے
نومبر