?️
سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد دفاعی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں استعمال ہونے والے غیرروایتی ہتھیاروں کی وجہ سے 2,842 فلسطینی شہداء کے اجسام مکمل طور پر پگھل گئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یہ ہتھیار شدید دھماکوں کے ساتھ ایسے کیمیکل مواد استعمال کرتے ہیں جو اجسام کو خاکستر میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
غزہ کے شہری دفاعی ادارے کے ترجمان محمود بصل نے کہا کہ ملبے تلے دبے مزید اجسام نکالنے کے لیے عرب اور غیر عرب ممالک کے ماہرین کی مدد کی فوری ضرورت ہے، اندازے کے مطابق اب بھی 10000 سے زائد افراد کے اجسام ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر 15 ماہ کے صیہونی وحشیانہ پن کے ہولناک اعداد و شمار
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں غیرمعمولی دھماکہ خیز ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں، جن کی نوعیت مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔
ان ہتھیاروں سے متاثرہ افراد کے اجسام دھماکے کے مقام پر خاکستر ہو جاتے ہیں، اور 200 سے 300 میٹر تک موجود افراد کے اجسام بھی ذوب ہو جاتے ہیں۔
حرارتی بم، جنہیں بم خلاء یا ؤہوا-ایندھن بم بھی کہا جاتا ہے، 2500 ڈگری سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرتے ہیں اور اپنے اطراف کی تمام آکسیجن کو کھینچ لیتے ہیں، یہ بم شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسا کہ غزہ میں دیکھا گیا۔
یورپ-میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کے غیرروایتی ہتھیاروں، بشمول حرارتی اور فاسفورس بم، کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، ابتدائی جائزوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کئی فلسطینی شہداء کے اجسام دھماکوں کے فوراً بعد خاکستر ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل مخالف جذبات میں 360 فیصد اضافہ
یہ بھی رپورٹ دی گئی ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر فاسفورس بم استعمال کیے، جو انسانی اجسام کو جھلسانے اور فوری خاکستر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جس قوم کے رول ماڈل دانشور ہوتے ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہے
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب
نومبر
ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک
ستمبر
ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ
نومبر
لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
?️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
اپریل
جیمز ویب دوربین کی تصاویر پر بین الاقوامی قرآنی مرکز کا رد عمل
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:قرآنی معجزات کے بین الاقوامی مرکز نے جیمز ویب دوربین کی
جولائی
سعودی عرب صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے درپے
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "نجباء” کے ترجمان نے سعودی شیعہ
دسمبر
مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ کی شکایت پر کینیا کی پولیس کے خلاف مقدمہ درج
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے
اکتوبر
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل