🗓️
غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے اپنی کار اسرائیلی فوجیوں پرچڑھانے کی کوشش کی تھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ اور غزہ کی پٹی پراسرائیلی بمباری کے بعد ایک بار پھر حالات کشیدہ ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں حزما کے مقام پر ایک فلسطینی خاتون کی فوجیوں کو کار تلے کچلنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی۔
شہید ہونے والی خاتون کی شناخت می عفانہ کے نام سے کی گئی ہے جو ایک پی ایچ ڈی ڈاکٹر بتائی جاتی ہیں۔
ادھر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پر چھوڑے گئے آتش گیر غباروں سے آگ بھڑک اٹھی جس کے رد عمل میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو غزہ میں مسلسل گیارہ روز کی شدید بمباری کے بعد اسرائیل کی طرف سے یہ پہلا حملہ ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کےایک عسکری کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے، فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینیوں کے آتش گیر غباروں کے چھوڑے جانے کے بعد کی گئی جن کے نتیجے میں اسرائیلی علاقوں میں کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن حکومت کو انصار اللہ کے مقابل میں جغرافیائی شکست کا سامنا
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنے ایک مضمون میں یمن کے
جنوری
Bantar Gebang residents ask for increase in ‘smelly money’
🗓️ 17 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ میں نسل پرستی 1992 میں ایک ریفرنڈم کے بعد
فروری
تل ابیب کا قیدیوں کے تبادلے اور رفح پر 2 یا 3 دن میں حملہ کرنے کا فیصلہ
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے اندازوں
اپریل
کیا نیٹو روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ نیٹو اتحاد روس کے ساتھ
دسمبر
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے امریکی قابض فوج کے ذریعہ شام سے عراق
مارچ
فلسطینیوں کی آواز دبانے پر انسٹاگرام میں اہم تبدیلیاں
🗓️ 1 جون 2021نیویارک (سچ خبریں)فلسطینی کی آواز دبانے اور فلسطینی عوام کے حق میں
جون
کاظمی نے عراقی سیاسی گروپوں کا قومی اجلاس بلایا
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے امور حکومت کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے
اگست