?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار کو مجرم اور جھوٹا قرار دے کر ایک بار پھر تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے سابق انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار کو مجرم اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں صرف برطرف نہ کیا جائے، بلکہ بغاوت کی کوشش اور مجرمانہ الزامات کے تحت قید کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ میں جنگ بندی نیتن یاہو کی سیاسی خودکشی ہو گی؟
بن گویر کا کہنا تھا کہ رونین بار نے غزہ کی جنگ میں اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی، اور اب وہ کابینہ کے وزرا کے خلاف سازش کو جھٹلا رہا ہے۔ میں صرف اس کی برطرفی پر قناعت نہیں کروں گا، وہ ایک مجرم ہے اور جیل جانا چاہیے۔
ایتمار بن گویر، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خلاف احتجاجاً کابینہ سے استعفیٰ دیا تھا، اب اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پر حملے کے بعد نتن یاہو کابینہ میں واپس آ چکے ہیں۔ ان کے بیانات نے ایک نئی سیاسی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے۔
ان کے ان دعووں کے ردعمل میں، اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ شاباک نے بن گویر کے خلاف کسی بھی قسم کی تحقیقات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب قابض وزیراعظم نتن یاہو کے دفتر نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نتن یاہو نے شاباک کو بن گویر کے خلاف شواہد اکٹھا کرنے کی اجازت دی ہے۔
صہیونی نیوز ویب سائٹ واللا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ بن گویر نے نتن یاہو کو بتایا ہے کہ رونین بار سیاسی جاسوسی کر رہے ہیں اور ان کے بقول، شاباک کے سربراہ حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش میں ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس لا سکتا ہے؟
یاد رہے کہ چند دن قبل وزیراعظم نتن یاہو نے بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ شاباک کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ بھی واضح کیا تھا کہ 7 اکتوبر کی حماس آپریشن کے بعد سے وہ رونین بار پر اعتماد کھو چکے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
ریاض مذاکرات یورپی یونین پر دباؤ کا باعث
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: ریاض میں ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں امن
فروری
سعودی عرب میں اگر بطور صحافی زندہ رہنا ہے تو خاموش رہنا ہوگا، اہم انکشاف
?️ 21 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج
اگست
ایف اے ٹی ایف گروپ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ
اگست
کراچی کے لیئے ہم ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں: اسد عمر
?️ 14 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) فائر ٹینڈرز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے
فروری
طالبان کی غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کی مذمت
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:طالبان نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اگست
انفینکس نے ہاٹ سیریز کا سستا فون پیش کردیا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف
اکتوبر