?️
دمشق (سچ خبریں) اگرچہ داعش کو امریکہ نے ہی اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیئے بنایا تھا لیکن جب امریکہ کی اس سازش کا پردہ فاش ہوگیا تو اس نے داعش کا مقابلہ کرنے والے افراد کو قتل کرنا شروع کردیا تاکہ اس طرح وہ داعش کے ناپاک وجود کو باقی رکھ سکے لیکن عراقی عوام کی جانب سے امریکہ کی یہ سازش بھی بے نقاب ہوگئی جس کے بعد اب امریکہ، ایک بار پھر کچھ افریقی ممالک اور شام میں داعش کو دوبارہ طاقتور بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق داعش کے بانی امریکہ کا چہرہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب اس بات کا پردہ فاش ہوا کہ امریکہ داعشی دہشت گردوں تربیت دے کر شام کے صوبے الحسکہ سے دیرالزور منتقل کر رہا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے شمالی شام کے صوبے الحسکہ میں واقع الشدادی نامی کیمپ سے پچاس داعشی دہشت گردوں کے ایک گروپ کو مشرقی دیرالزور کے نواحی علاقے میں واقع العمر نامی آئل فیلڈ کے قریب منتقل کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق داعش کے ان دہشت گردوں کو الشدادی کیمپ میں امریکی فوج نے خصوصی تربیت بھی فراہم کی ہے اور انہیں امریکہ کے قائم کردہ ایک نئے دہشت گرد گروپ، جیش العشائر کے حمایت کے لیے دیرالزور منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب شام میں امریکہ اور داعش کے درمیان گٹھ جوڑ سے متعلق خـبریں میڈیا میں آئی ہوں بلکہ
روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ داعش کا موجودہ سرغنہ بھی اپنے پیشرو ابوبکر البغدادی کی طرح سی آئی ائے کے لیے عراق میں مخبری کرتا رہا ہے۔
شام کا بحران ایک عشرے قبل، امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے نتیجے میں شروع ہوا تھا، جس میں لاکھوں شامی شہری مارے جاچکے ہیں اوردسیوں لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
مشہور خبریں۔
40% اسرائیلی صیہونی حکومت کے مستقبل سے مایوس
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سب سے زیادہ نشر ہونے والے ذرائع ابلاغ
مئی
ٹیکس شرط ختم ہونے کے بعد بینکنگ سیکٹر دوبارہ پرانی پالیسی پر گامزن، اے ڈی آر 38 فیصد پر آگیا.
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس کی شرط ختم ہوتے ہی بینکوں نے
جولائی
یمن کے خلاف امریکہ کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کے
دسمبر
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
اسٹیبلشمنٹ کب پیچھے ہٹے گی؟؛ رانا ثناء اللہ اور اسد قیصر کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا
جولائی
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
ہمیں مان لینا چاہیے میں ہم نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ کے کھیل دیکھنے کے لیے قطر جانے والے دنیا
دسمبر
وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ
جولائی