🗓️
بنگال (سچ خبریں) بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اُس وقت حملہ ہوا جب وہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن آفس پہنچی تھیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممتا بینرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کلے مطابق وزیراعلیٰ کے محافظ انہیں فوری طور پر لے کر اسپتال روانہ ہوئے ہیں لیکن اس وقت وہ مکمل طور پر بیہوش تھیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 66 سالہ ممتا بینر جی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، ان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی لیکن محافظوں کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن نے روس کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت کی
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور
ستمبر
سبطین خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
🗓️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے
جولائی
کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرینگے: وزیر داخلہ
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
اکتوبر
سعودی حکام کیوں پریشان ہیں؟
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اپنی علاقائی حیثیت کو کمزور ہونے کے خدشات
ستمبر
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، بھارتی حکمرانوں میں ہلچل مچ گئی
🗓️ 17 اگست 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان پر اب طالبان نے
اگست
ارشد شریف کو جاری کردہ ‘تھریٹ الرٹ’ سے وزیراعلیٰ کا کوئی تعلق نہیں تھا، بیرسٹر سیف
🗓️ 28 اکتوبر 2022خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ
اکتوبر
اسرائیلی فوجی نےکیے آئرن ڈوم کے راز 10,000 ڈالر میں فروخت
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز ون کے مطابق
فروری
جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ
ستمبر