امریکی عوام کا اسرائیل سے نفرت میں اضافہ؛ نتن یاہو کا اعتراف

امریکی عوام

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے امریکی نوجوانوں میں اسرائیل کے بارے میں منفی رائے کے پھیلاؤ اور عالمی میڈیا جنگ میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے، جبکہ اسرائیل کے خلاف عالمی احتجاج میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بنیامین نتن یاہو نے امریکی عوام میں صہیونی حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور منفی رجحان کو بالواسطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

سی ابی ایس نیوز چینل کے پروگرام 60 منٹس میں گفتگو کرتے ہوئے صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت امریکی نوجوانوں کے ذہن میں اسرائیل کی شبیہ کے حوالے سے ایک حقیقی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات اور جذبات پر اثر انداز ہونے کے لیے مزید مؤثر ذرائع اور وسائل کو بڑھانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل اس وقت میڈیا محاصرے اور عالمی پروپیگنڈا مہمات کا سامنا کر رہا ہے اور وہ معلوماتی جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

نتن یاہو کے مطابق اس صورتحال میں صہیونی حکومت کو عالمی سطح پر رائے عامہ کے دباؤ اور میڈیا حملوں کا سامنا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ غزہ پر جاری جنگ اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی فوجی کارروائیوں کے بعد دنیا بھر، خصوصاً امریکہ اور یورپ میں اسرائیل مخالف جذبات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مختلف ممالک کے شہروں میں مسلسل جنگ مخالف مظاہرے اور صہیونی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے امریکہ سے ملنے والی مالی امداد کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اس امداد پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کو سالانہ اربوں ڈالر کی امریکی مالی معاونت حاصل ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں

مغربی ممالک اور زلسنکی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر مغرب کا شکریہ ادا

حکومت کو اب اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں ہے:شیخ رشید

?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو

یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے

?️ 7 اکتوبر 2025یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے  یورپی یونین

قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق

?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق

حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ

ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے۔ یوسف رضا گیلانی

?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے