صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی 

صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی 

🗓️

سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کا عندیہ دیے جانے کے بعد اسرائیل اور فرانس کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ 

عبرانی زبان کے روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اور فرانس کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو چکا ہے، یہ دراڑ اس وقت نمایاں ہوئی جب فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کا عندیہ دیا۔
لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے جواباً ایک سخت قدم اٹھاتے ہوئے 27 فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کے ویزے منسوخ کر دیے، جو آئندہ دنوں میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے والے تھے۔
اس اقدام کے بعد فرانسیسی پارلیمنٹ کے ان ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے خلاف سخت اور واضح مؤقف اختیار کریں،ان نمائندوں کا تعلق بائیں بازو کے سیاسی دھڑوں سے ہے، جو فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں سرگرم رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، تل ابیب نے جس قانون کے تحت یہ ویزے منسوخ کیے، وہ اسرائیلی حکومت کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ ان افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرے جو اسرائیل کے لیے دوستانہ رویہ نہ رکھتے ہوں۔
یہ فیصلہ ان 27 فرانسیسی نمائندوں کے خلاف صرف چند دن قبل کیا گیا جب وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے روانہ ہونے والے تھے، اور اس کا براہ راست تعلق صدر ماکرون کے حالیہ بیانات سے جوڑا جا رہا ہے۔
فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کی ممکنہ حمایت اور اسرائیل کی سخت جوابی کارروائی نے پیرس-تل آویو تعلقات میں کشیدگی کو نیا رخ دے دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر فرانسیسی حکومت نے سخت ردعمل اختیار کیا تو یہ معاملہ یورپی یونین اور اسرائیل کے تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی لوٹ مار

🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے منسلک ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان میں

نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں

ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع

🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی

بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

🗓️ 28 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں ) صوبہ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ

غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر شہریت نہ دینے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور

🗓️ 11 نومبر 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کی قائمہ کمیٹی

تم طالبان کے سروں پر ہاتھ رکھنا چھوڑ دو،یہ ٹھیک ہوجائیں گے

🗓️ 15 مئی 2021سچ خبریں:افغان صدر نے جرمنی کے اسپیگل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

🗓️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے