ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

?️

سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیکس بل پر شدید تنقید کے بعد دونوں شخصیات کے تعلقات میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، جب کہ مسک نے امریکہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ایلون مسک ٹرمپ کی ٹیم کو چھوڑیں گے ؟

ایلون مسک نے ایک غیرمعمولی سخت حملے میں، ٹرمپ کی ٹیکس پالیسی کو نکبت‌آور اور کرپشن سے بھرپور قرار دیا،اس نے ان افراد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا اور کہا میں اب مزید یہ سب برداشت نہیں کر سکتا،میں امریکہ چھوڑ رہا ہوں!

اس بیان کے بعد، ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ میں شدید حیرت و صدمہ کی لہر دوڑ گئی،ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملے ایسے وقت میں آئے ہیں جب ایلون مسک گزشتہ چار ماہ سے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعاون میں تھا۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا

گزشتہ مہینوں میں، ایلون مسک نے کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پالیسی معاملات پر مشاورت میں شریک رہے،تاہم حالیہ معاشی پالیسیوں بالخصوص نئے ٹیکس بل نے دونوں کے درمیان سیاسی دراڑ پیدا کر دی ہے۔

مشہور خبریں۔

صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی

صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج

?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر نیتن

اسرائیل کے خلاف یمن کی بحری ناکہ بندی کے چوتھے مرحلے کی تفصیلات؛ قبضہ کرنے والوں کے لیے ایک پرخطر مرحلہ

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں : صیہونی حکومت کے خلاف بحری ناکہ بندی کا چوتھا

عمان کا اسلامی اور عرب ممالک سےغزہ کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں:شیخ احمد الخلیلی، مفتی اعظم سلطنت عمان، نے اعلان کیا ہے

بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی، راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ

?️ 16 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک

افغان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کردی

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان نے

ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں سے حاصل

بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا

?️ 9 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے واقعے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے