?️
کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے متعدد اضلاع پر قبضے کے بعد اب کابل کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور طالبان نے کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ بڑے علاقوں پر قبضے کے لیئے شدید جنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فورسز کے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے اور اب تک انہوں نے افغانستان کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔
تازہ ترین پیش قدمی طالبان کی جانب سے کابل کے نواح میں کی گئی ہے جہاں انہوں نے کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ کابل کے قریب ترین شہر چاریکار پر قبضے کے لیے جنگ جاری ہے۔
افغان ٹی وی کے مطابق طالبان نے کابل سے ملحقہ صوبے پروان کے 2 اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر قبضہ جمالیا ہے اور اب وہ کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ چکے ہیں، چاریکار میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
اس کے علاوہ طالبان کی جانب سے کابل سے 50 کلومیٹر دور درہِ غوربند پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر غوربند کے درے پر توجہ نہ دی گئی تو بہت جلد طالبان چاریکار شہر میں داخل ہوجائیں گے۔
دوسری جانب افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا وقت قریب آنے لگا، بدلتی صورتحال کے پیش نظر بھارت طالبان سے بات چیت کرنے پر تذبذب کا شکار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹجک امور کے ماہرین نے کہا کہ اب جب افغانستان میں طالبان ایک بار پھر مضبوط ہوتے جارہے ہیں اور جب امریکی فوجیوں کی واپسی کا وقت قریب آرہا ہے تو بھارت کے سامنے ایک نیا چیلنج ہے کیونکہ گزشتہ 20 سال میں بھارت نے مختلف منصوبوں اور امداد کی شکل میں افغانستان میں ہزاروں کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔
صرف نومبر 2020ء میں بھارت نے افغانستان میں 150 نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، بہت سارے پروجیکٹس پرکام جاری ہے۔
گزشتہ ماہ یورپی یونین کے نائب صدر بورویل کے ساتھ مشترکہ بیان میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھاکہ بھارت افغانستان میں کسی بھی اسلامی امارت کی حمایت نہیں کرے گا لیکن بدلی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بھارت میں اس بات پر بھی غور فکر جاری ہے کہ ستمبر کے مہینے میں جب امریکی افواج افغانستان سے چلی جائیں گی اس صورتحال میں بھارت کا کیا مؤقف ہونا چاہیے؟ یہ بات واضح ہے کہ بھارت اب اپنی سابقہ پالیسی میں نرمی دکھا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے یمن کی حمایت اسرائیلی حملوں سے متاثر نہیں ہوگی: انصار اللہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی سیاسی دفتر انصار اللہ تحریک نے ایک بیان
اگست
کریملن نے پوٹن کی رہائش گاہ ظاہر کرنے سے کیا انکار
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ یوکرین نے راتوں رات
دسمبر
صیہونی فوج میں شدید افرادی قلت؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ صہیونی فوج کو
اپریل
تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر
جولائی
ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کا خطرہ، مقامی کنوؤں سے گیس کے اخراج میں 50 فیصد سے زائد کمی
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی گیس کی ترسیل کے نظام کو اب
ستمبر
حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں:سی این این
?️ 25 اگست 2025حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر: گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 28سو سے زائد نوجوان گرفتار
?️ 8 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان 5 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:کینیڈا اور سعودی عرب نے5 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال
مئی