?️
سچ خبریں:سویڈش تجزیہ کار گرِگ سیمون نے اسرائیل کے حالیہ حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایران کے حق دفاع کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جائز اور واجب قرار دیا،انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے پروپیگنڈا پر شدید تنقید کی۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر اور سویڈش تجزیہ کار گرِگ سیمون نے ایک خصوصی مضمون میں اسرائیل کے حالیہ حملے کو غیر موجه، غیر قانونی اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو نہ صرف قانونی بلکہ اخلاقی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور عوام کا ہر ممکن دفاع کرے۔
گرِگ سیمون نے اپنے خصوصی تجزیے میں کہا کہ 13 جون 2025 کو اسرائیل نے ایران اور اس کے عوام کے خلاف ایک غیرموجه اور بلاجواز حملہ کیا۔ یہ حملہ بنیامین نیتن یاہو کی مایوس کابینہ کی سیاسی بقاء کے لیے ایک حربہ تھا۔
انہوں نے نیتن یاہو کی پالیسی کو سنہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے جھوٹے بیانیے سے تشبیہ دی، جس میں جعلی دستاویزات، مبالغہ آمیز دعوے اور خودساختہ کہانیاں حملے کے جواز کے طور پر پیش کی گئیں،ان کے بقول اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ اسی پرانے ماڈل کا نیا ورژن ایران پر آزما سکے۔
گرِگ نے وضاحت کی کہ دعوے کیے گئے ایرانی ہتھیاروں کے وجود یا تعداد میں بھی واضح تضاد ہے؛ کبھی ۹ اور کبھی ۱۵ کَلہکوں کی بات کی گئی، حالانکہ ان کی حرمت پر مذہبی فتوے بھی موجود ہیں۔
گرگ سیمون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق ۵۱ واضح طور پر خود دفاع کے حق کو تسلیم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی اقوام متحدہ کے رکن پر حملے کی صورت میں، اس کا دفاع انفرادی یا اجتماعی طور پر کرنا نہ صرف حق بلکہ ذمہ داری بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے اس جارحیت کے خلاف اقدام، بین الاقوامی قانون کی عین روح کے مطابق ہے اور یہ نہ صرف قانونی بلکہ اخلاقی فریضہ بھی ہے۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اگر ایران سخت جوابی کارروائی نہ کرے تو اسرائیل اسے کمزوری سمجھے گا، جیسا کہ شام میں القاعدہ کے مغربی حمایت یافتہ گروہوں نے صہیونی تجاوزات کے خلاف ردعمل نہ دے کر کئی علاقوں کو کھو دیا۔
سویڈش ماہر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر بھی تنقید کی جو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر دیے، ان کے بقول یہ بیانات صرف سفارتی افلاس کا اظہار نہیں بلکہ ایک ایسے منصوبے کی نشاندہی کرتے ہیں جس کا مقصد ایران کو دھونس، دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایک ایسے معاہدے پر مجبور کرنا ہے جو اس کے قومی مفادات کے خلاف ہو۔
آخر میں گرِگ سیمون نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے چاہئیں، کیونکہ یہ جنگ صرف ہتھیاروں کی نہیں، بلکہ وقار، انصاف اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر لڑی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بھارت: ہم افغانستان کی قومی خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ نئی
اکتوبر
جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر
جون
اسلاموفوبیا اور فلسطینیوں کے ساتھ امتیاز برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:زہران ممدانی
?️ 25 دسمبر 2025 اسلاموفوبیا اور فلسطینیوں کے ساتھ امتیاز برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:زہران
دسمبر
2021 کی سب سے بڑی کامیابی نیتن یاہو کو ہٹانا تھا:گانٹز
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: سیکڑوں بلیو اینڈ وائٹ کارکنوں کی شرکت کے دوران اسرائیلی
دسمبر
حزب اللہ کا سعودی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے سعودی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی
جولائی
ٹرمپ کی دنیا میں ترکی کا مقام کیا ہے؟
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: جس دن سے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ریاستہائے متحدہ کے
اپریل
متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر کی امیر قطر سے ملاقات
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے آج منگل
جون
وزیراعظم کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 16 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات
ستمبر