?️
سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمنوں کے حملوں اور جنگوں کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ خاموش رہنا بڑی لغزش ہے،انہوں نے قرآن کریم کی توہین پر احتجاج کی ضرورت پر زور دیا۔
یمن کی انصارالله تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دشمنوں کے حملوں اور جنگوں کے مقابلے میں خاموشی اور کمزوری ایک بڑی لغزش ہے۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امریکہ کے ایک مجرم امیدوار کے ذریعے قرآنِ مجید کی توہین کرنا ایک نیا جرم ہے۔ اس امریکی امیدوار نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس گھناؤنے جرم کو ایک انتخابی حکمتِ عملی کے طور پر استعمال کیا۔ یہ جرم جاری صہیونی-امریکی جنگ کا حصہ ہے جس میں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل نے مل کر حصہ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں نے ایک سال سے کیسے صیہونیوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں اور ان کے پیروکاروں کا نفرت بھرا رویہ ان کی تاریکیوں کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ قرآن ان لوگوں کو گمراہی اور فساد سے بچاتا ہے جو اس سے ہدایت حاصل کرتے ہیں۔
قرآن انسانیت کو ظلم و جبر اور غلامی سے نجات کا ضامن ہے۔ منافقین جو کہ ریاستوں کے دلالوں اور صہیونیت کے پرچارک ہیں، اس ریاست کے نعروں اور پراپیگنڈے کو اپنانے سے گریز نہیں کرتے، اور اس کے سازشوں کو نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
رہبرِ انصاراللہ نے کہا کہ ہم اپنے عزیز عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مختلف سرگرمیوں میں اپنی آواز بلند کریں، چاہے وہ یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں ہوں یا دیگر سرگرمیوں میں، اور اسلام کے علمائے کرام کی قیادت میں اس توہین کے خلاف اپنے مؤقف کا اظہار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے ہماری درخواست ہے کہ وہ جمعہ کے روز امریکہ اور صہیونیوں کے قرآن کریم کی توہین کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کریں۔
مزید پڑھیں: یمن بنا اسرائیل کے لیے ایک بڑا مسئلہ
یہ احتجاج ہمارے لوگوں کے ایمان اور مزاحمت کے عزم کو ظاہر کرے گا اور اس بات کو ثابت کرے گا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں پختہ ہیں اور ہم کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جو دشمنوں اور منافقین نے تیار کی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ امریکی مذاکرات کی صورتحال
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی نیٹ ورک I24 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
اگست
نیتن یاہو 42 قیدیوں کی موت کے ذمہ دار:اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ
?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو 42 قیدیوں کی موت کے ذمہ دار:اسرائیلی قیدیوں کے اہل
ستمبر
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
?️ 24 جولائی 2021دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس
جولائی
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے
فروری
ترکی اور اسرائیل کے تعلقات علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہیں:ترک صدر
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ انقرہ اور تل ابیب
دسمبر
حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے
جولائی
احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن
جولائی
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے نے عالمی سطح
فروری