?️
سچ خبریں:کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سربراہ مظلوم عبدی نے ترکی کی جانب سے شمالی اور شمال مشرقی شام میں مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سکیورٹی کا شدید خلا پیدا ہو چکا ہے اور دمشق کو ترکی کے حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سربراہ مظلوم عبدی نے کہا کہ شام ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور شامی عوام اور عالمی برادری جنگ کے دوبارہ آغاز یا کسی بھی نئی کشیدگی کے حق میں نہیں ہیں، تاہم، ترکی کی فوجی کارروائیوں نے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی عوام کا تاریک مستقبل
مظلوم عبدی نے خاص طور پر شمالی شام میں سد تشرین اور قرقوزاق جیسے علاقوں میں ترکی کے زمینی اور فضائی حملوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ شام میں جنگ بندی کا ماحول پیدا ہو رہا ہے، ترکی مسلسل ہماری سرزمین پر حملے کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے حمایت یافتہ گروہ جنہیں شامی نیشنل آرمی کہا جاتا ہے، کرد علاقوں میں فوجی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں، جو نہ صرف شام کی خودمختاری کے خلاف ہے بلکہ خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
عبدی نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ براہِ راست تصادم کے بجائے، سفارتی ذرائع سے اس تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ شام کے نئے حکمرانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ترکی کی جارحیت کو روکے اور ملک کی خودمختاری کا دفاع کریں۔
مزید پڑھیں: شام میں ترکی کی دو ستونوں پر مشتمل سیکورٹی پالیسی
قابلِ ذکر ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد، ترکی اور اسرائیل دونوں نے شام پر متعدد حملے کیے ہیں، جس سے شام مزید عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہزادوں پر جبر وہابیوں، کی بے دخلی؛ بن سلمان کی سیاسی موت
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کی جانب سے سعودی معاشرے میں اسلامی ارکان
مارچ
عراقی آئین امریکہ کی مرضی کے مطابق بنا ہوا ہے: ایاد علاوی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم ایاد علاوی نے عراق میں
اپریل
مراکش کے عوام کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: مراکش کے ہزاروں افراد نے شہر آگادیر کی سڑکوں پر
جون
مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں
دسمبر
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89 فیصد تک جا پہنچی
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی
مارچ
ترکی میں اردگان کے خلاف وسیع مظاہرے
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے شہر استنبول کے کارتل اسکوائر پر ہزاروں ترکوں نے
دسمبر
الیکشن کمیشن کا صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن 9
مارچ
روس نے یوکرین میں اپنے ایک تہائی فوجیوں کو کھویا
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ملٹری انٹیلی جنس نے آج اتوار کو کہا کہ
مئی