?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفری پابندیاں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث کی گئی ہیں اور اس کا اطلاق پاکستان سمیت کئی ممالک پر ہوگا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور اقامہ رکھنے والے 72 گھنٹے کے اندر پاکستان سے سعودی عرب آسکتے ہیں جبکہ مقررہ وقت کے بعد کسی کو بھی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے ایئرلائنز انتظامیہ اور سول ایوی ایشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا پر بھی سخت سفری پابندیاں عائد کی ہیں اور ان ممالک کی فلائٹس کوسعودی عرب میں مکمل اترنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ برطانیہ، کینیڈا اور اومان میں بھی پاکستانی مسافروں کے داخلے بند کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی یومیہ شرح مجموعی طور پر تجاوز کرچکی ہے اور کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ متعدد ممالک نے پاکستان سے فضائی رابطہ معطل کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یو اے ای کی ترکی میں ایک اور بغاوت کی کوشش
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ لیکس نے بتایا ہے کہ
مئی
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری
ٹرمپ: میں انڈونیشیا کے ساتھ ایک عظیم تجارتی معاہدے پر پہنچ گیا ہوں
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ
جولائی
لبنان میں سیاسی مساوات کا بدلنا ایک سراب کی مانند
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے نمائندے
نومبر
وزیر آباد: عمران خان حملہ کیس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
?️ 21 مئی 2024گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر
مئی
صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس میں صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی
جنوری
شاباک چیف کی استعفے کے لیے 4 شرطیں
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار نے اپنے
مارچ
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیل، جسٹس منیب اختر کا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت
?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر
ستمبر