برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں

برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں

?️

لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں خاتون کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار ایک برطانوی پولیس افسر کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ ہزاروں افراد نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 48 سالہ برطانوی پولیس افسر وین کوزنز پر سارہ ایورارڈ کو اغوا اور قتل کرنے کا الزام ہے، میٹرو پولیٹن پولیس نے واقعے پر برہمی اور صدمے کا اظہار کیا کہ ان کا ایک افسر جرم کے الزام میں گرفتار ہے۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کوزنز نے 2018 میں فورس میں شمولیت اختیار کی اور حال ہی میں پارلیمنٹ اور سفارتخانے کی بطور سیکیورٹی افسر کام کیا۔

گرے رنگ کا ٹریک سوٹ پہننے کوزنز کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مختصر سماعت کے دوران ان پر عائد الزامات پڑھ کر سنائے گئے، سارہ ایورارڈ کی لاش لندن کے جنوب مشرق میں کینٹ کے وڈ لینڈ کے ایک علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔

کچھ لوگوں نے سارا کی یاد گاری پروگرام طے کیے لیکن ہائی کورٹ کے ایک جج نے کہا کہ کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے اس طرح کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔

میٹروپولیٹن پولیس نے زور دیا کہ وہ قوم کے غم و غصے کو سمجھتے ہیں لیکن کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، جو واقعے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

بیشتر خواتین پر مشتمل تقریباً ایک ہزار مظاہرین سارہ ایوراڈ کی تعزیت کے لیے جمع ہوئے اور ساتھ ہی انہوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا، مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ’پولیس کو اپنے فعل پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

بیشتر خواتین نے تنہا گھر سے باہر نکلنے پر عدم تحفظ کا اظہار کیا، مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور متعدد خواتین کو کلفام کامن سے گھسیٹتے ہوئے دور لے گئی۔

مشہور خبریں۔

شام میں 10 نئے صیہونی فوجی اڈے قائم 

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں 10

صہیونی ٹیلی ویژن سے مراد غزہ میں راکٹ حملوں سے تل آویو کا خوف

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: داؤد شہاب نے ہفتے کی شام المیادین نیٹ ورک کو

امریکہ میں پھر سے بغاوت اور تشدد کا خوف؛ کانگریس پولیس ہائی الرٹ

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی دائیں بازو کے انتہاپسندگروہوں

سویلینز کے ملٹری ٹرائل کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے

الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال

امریکی مسلمان قانون ساز نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کو وحشیانہ قرار دیا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں

قطر کے سابق وزیر اعظم کی عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:حماد بن جاسم الثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ بات

پرویز الہٰی کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے نہیں ہیں، وزیر داخلہ کا دعویٰ

?️ 24 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے