غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کے خلاف وحشیانہ حملے جاری ہیں وہیں دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے بھی اپنا مکمل دفاع کیا جارہا ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز القسام بریگیڈ کی جانب سے یہودی کالونی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی فوجی جھنم واصل اور کم سے کم 14 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کے جزیرہ نما النقب میں قائم اشکول یہودی کالونی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک یہودی آبادکار اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک ہونے اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت خطرے میں ہے۔
فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں بئر سبع میں اسرائیلی آباد کاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں گاڑی تباہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں پر کئی راکٹ داغے، راکٹ حملوں میں بئر سبع، اسدود اور عسقلان کو نشانہ بنایا گیا۔