?️
سچ خبریں:20 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 20 جنوری سے نافذ ہونے والے آتش بس کے بعد بھی، اسرائیلی فوج کے حملوں میں 98 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:
– جنوری میں 23 فلسطینی شہید اور 8 زخمی
– فروری میں 31 فلسطینی شہید اور 16 زخمی
– مارچ کے آغاز سے اب تک 44 فلسطینی شہید اور 2 زخمی
یہ رپورٹ اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ اگرچہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 19 جنوری کو باضابطہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، مگر تل ابیب نے اس معاہدے کا احترام نہیں کیا اور فلسطینیوں پر مظالم بدستور جاری ہیں۔
یاد رے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد:
48529 فلسطینی شہید
111955 فلسطینی زخمی
غزہ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی تقریباً 10000 فلسطینیوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں حتمی طور پر شہداء کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔
یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ اسرائیل نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بلکہ اس کے مظالم عالمی برادری کی خاموشی کی بدولت شدت اختیار کر چکے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ہیومن رائٹس واچ کا سعودی عرب سے یمنی تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جاری بحران پر زور دیتے
ستمبر
سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن ، 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے
?️ 18 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4
اپریل
امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر
جنوری
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز
مئی
صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے
جنوری
اوپن بیلٹ آرڈیننس ہوا جاری، بیلٹ پیپر قابل شناخت ہے
?️ 7 فروری 2021اسلام آ باد ( سچ خبریں ) سینیٹ الکشن کے لئے اوپن
فروری
غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے
اپریل
6 مہینے میں دو بار سعودی عرب جانے والا دہشتگردوں کا سربراہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے رواں سال
جون