نوری المالکی دوبارہ عراق کی حزب الدعوۃ الاسلامیہ پارٹی کے سکریٹری جنرل منتخب

نوری المالکی دوبارہ عراق کی حزب الدعوۃ الاسلامیہ پارٹی کے سکریٹری جنرل منتخب

?️

سچ خبریں:عراق کی اسلامی سیاسی جماعت حزب الدعوۃ الاسلامیہ نے اپنے انیسویں مرکزی اجلاس میں نوری المالکی کو ایک بار پھر پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے،نوری المالکی عراق کے سابق وزیر اعظم اور دولة القانون اتحاد کے سربراہ بھی ہیں۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی سیاسی جماعت حزب الدعوۃ الاسلامیہ نے اپنے انیسویں مرکزی اجلاس میں نوری المالکی کو ایک بار پھر پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے، یہ انتخاب پارٹی کے انیسویں اجلاس کے دوران عمل میں آیا، جس میں پارٹی رہنماؤں نے متفقہ طور پر نوری المالکی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
نوری المالکی 2006 سے 2014 تک عراق کے وزیر اعظم رہے، ان کا دور حکومت عراق کی جدید تاریخ کے سب سے زیادہ پر تناؤ ادوار میں شمار ہوتا ہے کیونکہ اس دوران نہ صرف امریکی افواج کا انخلاء (2011) عمل میں آیا بلکہ داعش نے بھی 2014 میں عراق پر شدید حملے کیے۔
دوسری جانب، عراق کی حکومت نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات 11 نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے،نوری المالکی، جو کہ اس وقت بھی ائتلاف دولت قانون کے سربراہ ہیں، نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا منسوخی نہ صرف پارلیمان کے خاتمے کا باعث بنے گی بلکہ ملک کو تقسیم اور فتنہ کی طرف بھی دھکیل سکتی ہے۔
ایک حالیہ انتخاباتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے المالکی نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ایک شرعی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اور یہی عوام کو اپنی حکمرانی کے حق تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کسی صورت انتخابات کے التوا کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس صورت میں موجودہ پارلیمان کی مدت ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد نہ اس کی کوئی قانونی حیثیت باقی رہے گی اور نہ ہی اس کی سرگرمیوں کا کوئی جواز ہوگا،  آئین بھی معطل ہو جائے گا اور ایسی صورت میں پارلیمان کی تحلیل صرف عدلیہ کے حکم کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی بینکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مئی

9مئی کے ملزموں کو شواہد پر سزائیں ہوئیں، یہ بہت پہلے ہونی چاہئیں تھیں۔ طلال چودھری

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی

جعلی ویڈیوز و تصاویر کو روکنے کیلئے سونی کا فون میں اہم فیچر دینے کا امکان

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے

جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔ مریم نواز

?️ 22 مئی 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا صیہونی مظالم پر سخت ردعمل

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو غزہ

مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے

سعودی سفیر کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر زور 

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: کابل میں سعودی عرب کے نئے سفیر فیصل بن طلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے