کوئی صیہونی عہدیدار وزیر جنگ بننے کو تیار نہیں؛ وجہ؟

کوئی صیہونی عہدیدار وزیر جنگ بننے کو تیار نہیں؛ وجہ؟

🗓️

سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی کنیسٹ کے رکن گدعون ساعر نے وزیر اعظم نتن یاہو کی جانب سے وزارت جنگ کا قلمدان سنبھالنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

لبنانی خبر رساں ادارے النشرہ کی رپورٹ کے مطابق، گدعون ساعر نے اسرائیلی سیاسی اور میڈیا حلقوں میں یوآف گالانت کی جگہ وزارت جنگ کے منصب پر فائز ہونے کی افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی حکومت میں شدید سیاسی کشمکش

یدیعوت آحارونوت اخبار کے مطابق، ساعر نے نتن یاہو کو بتایا کہ اگر گالانت کو اس منصب سے ہٹایا جاتا ہے تو ان کا وزارت دفاع کا عہدہ سنبھالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس سے قبل عبرانی میڈیا خاص طور پر چینل 12 نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر نتن یاہو اور گالانت کے درمیان اختلافات کے بعد، نتن یاہو نے گالانت کو ہٹانے اور گدعون ساعر کو ان کی جگہ وزیر دفاع مقرر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس حوالے سے نتن یاہو اور ساعر کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایسا صیہونی وزیر جس نے صیہونیوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے

تاہم اب ساعر نے واضح کیا کہ ان کا اس ریاست کا وزیر جنگ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی مزدور یونین کا نیتن یاہو سے مطالبہ

🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ورکرز یونین کے سربراہ نے 7 اکتوبر کے آپریشن

یمن کی خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟

🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے اقتصادی کمیشن نے اس بات

طالبان کی اپنے خلاف انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹوں کی تردید

🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے انسانی حقوق کمیشن کی ان رپورٹوں کی

قدس بٹالین کی صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے ایک فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں

جنگ سے یمنی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کو 12 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے عہدیداروں نے اس ملک کے

یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ 2 میں، یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر

آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا

صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دنیا میں اس حکومت کے زوال کا اعتراف کیا

🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے افشا ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے