🗓️
سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر جنگ موشه یعلون نے نیتن یاہو پر نازی نظریات اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے اسرائیلی عوام سے سول نافرمانی کی اپیل کی اور کہا کہ موجودہ کابینہ نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے، اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر جنگ اور سابق چیف آف اسٹاف جنرل موشه یعلون نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نازی اور فاشسٹ کابینہ کی قیادت کر رہے ہیں، جو اسرائیل کو اس کے قیام سے لے کر اب تک کے بدترین بحران میں دھکیل چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کون زیادہ خطرناک ہے ؟ صیہونیت یا نازی ازم؟
تل ابیب یونیورسٹی میں منعقدہ آینده اسرائیل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یعلون نے کہا کہ آج اسرائیل 1948 کے بعد اپنے سب سے بڑے بحران میں ہے شاید حتیٰ کہ صہیونی تحریک کے آغاز کے بعد سے بھی بدترین۔
انہوں نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو اور ان کے وزراء کی نسل پرستانہ، نازی طرز کی پالیسیاں اسرائیل کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کر رہی ہیں۔
وہ جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنا چاہتے ہیں، چاہے اس کی قیمت اسرائیلی یرغمالیوں کی قربانی ہی کیوں نہ ہو۔
یعلون نے نتانیاہو کابینہ کو خاخام دوو لئور کی انتہائی صہیونی اور نسل پرست سوچ کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کابینہ آدولف ہٹلر کے فاشسٹ نظریات پر یقین رکھتی ہے۔
میں جب یہ کہتا ہوں تو میرا بدن کانپ جاتا ہے۔ ان کے ایجنڈے میں ‘فرات سے نیل تک’ زمین پر قبضہ اور مسجد الاقصی کی تباہی شامل ہے۔
یعلون نے اسرائیلی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعظم آفس
نیتن یاہو کی رہائشگاہ،کنسٹ ، کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں اور ڈاکٹروں،اساتذہ نیز دیگر پیشہ ور طبقات
سے وسیع پیمانے پر ہڑتالیں اور بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نجات کا واحد راستہ نیتن یاہو کابینہ کی مکمل برطرفی ہے۔
یعلون نے نومبر 2024 میں بھی واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نسل کشی اور نسلی صفائی کے مرتکب ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج قاتل نازیوں پر مشتمل ہے: حماس اہلکار
انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کا کوئی اختتامی منصوبہ نہ ہونا، اور غزہ کی آبادی کم کرنے کی کوشش کرنا براہ راست جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نےصیاد خدائی کے قتل کا اعتراف کیا : نیویارک ٹائمز
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ
مئی
امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
🗓️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں
اپریل
اداکارہ انعمتہ قریشی کے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات
🗓️ 31 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) سنو چندا، گھمنڈی، دل گمشدہ، نور جہاں، بیچاری مہر
مئی
وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر
اکتوبر
پردے کے پیچھے امریکہ اور سعودی کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکہ-سعودی دفاعی تعاون کے بارے میں دفاعی معاہدے
ستمبر
سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے
جولائی
آئندہ مالی سال کیلئے ترقی کی شرح کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی منظوری
🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل
جون
واٹس ایپ کا اہم فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ
🗓️ 4 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی
فروری