🗓️
سچ خبریں:قابض صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور انصاراللہ یمن پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل حوثیوں کے حملوں کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دے گا،ساتھ ہی انہوں نے غزہ پر مکمل فتح تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور یمن کی انصاراللہ تحریک کے خلاف ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، حوثیوں کے حملوں کا مناسب وقت اور جگہ پر سخت جواب دے گا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ انصاراللہ اور ان کے ایرانی سرپرستوں کے حملے کا اسرائیل جلد سخت ردعمل دے گا۔
انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بالکل درست کہتے ہیں کہ ان حملوں کا منبع ایران ہے۔
نیتن یاہونے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی انصاراللہ کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ بین گوریون ایئرپورٹ پر حملے کے بعد مزید جوابی کارروائیاں ہوں گی۔
یہ بیانات ان حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں یمنی افواج نے اسرائیل کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے نہ صرف فضائی آمد و رفت متاثر ہوئی بلکہ اسرائیلی دفاعی نظام کی ناکامی بھی دنیا پر عیاں ہو گئی۔
نیتن یاہو نے غزہ کے حوالے سے بھی ایک نیا مرحلہ وار منصوبہ پیش کرنے کا دعویٰ کیا جس کا مقصد حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ تب ختم ہوگی جب ہم مکمل اور قطعی فتح حاصل کریں گے،ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ فوجی دباؤ کامیاب رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس دباؤ کے ذریعے مغوی اسرائیلیوں کی واپسی ممکن بنائی جائے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بلوچستان کا نیا اسپیکر کون بنا
🗓️ 30 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائم مقام اسپیکر نومنتخب
اکتوبر
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیخلاف ہڑتال کی حمایت
🗓️ 5 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی
مارچ
پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں
فروری
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی غیر مشروط مدد زمانہ ختم
🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:امریکی کے جریدہ نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں
جون
اداکار مدھر متل پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام
🗓️ 5 مارچ 2021نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل
مارچ
نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
🗓️ 18 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل
جنوری
افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے: وزیر خارجہ
🗓️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ
🗓️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ