?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو آخری دم تک فلسطینیوں کا خون بہا کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتدار میں آخری لمحے تک نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند سیاسی، فوجی اور سیکیورٹی ٹیم، فلسطینی عوام، ان کی زمین، ان کی جائداد اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف وحشیانہ جارحیت جاری رکھے گی۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیتن یاہو مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت بڑھا کر متبادل حکومت بنانے کے لئے اپنے مخالفین کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو جو خونی کھیل کھیل رہے ہیں اس کے لیئے ہمارے لوگوں کو اپنے بچوں کی جانوں، ان کی جائداد، ان کے مقدسات اور ان کی روزی روٹی کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت بند نہ کی تو اسے سنگین نتائج کے لیئے تیار رہنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ اور دوسری مزاحمتی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جاری سازشوں اور یہودی بلوائیوں کے منظم اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کو اس کے نتائج پر سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوج اور آبادکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین کے عرب شہروں میں بھی بہت زیادہ جھڑپیں ہوچکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی
?️ 25 نومبر 2025 ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی
نومبر
کون ہو گا اگلا امریکی صدر؟ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زبانی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستانی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے
جولائی
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
?️ 7 فروری 2023ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے
فروری
بشار الاسد کے دورہ تہران کی سیاسی اور اقتصادی جہتیں
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد کل اتوارکو غیر اعلانیہ دورے پر
مئی
امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی اربوں ڈالر کی آمدنی
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جیسا کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد میں اضافہ ہوا
جولائی
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی تخریب کاری
مئی
یمن میں امن کی کوششوں کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا بیان
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے
ستمبر
فاینینشل ٹائمز: اسرائیل کی بین الاقوامی تنہائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے غزہ کے خلاف نسل کشی
ستمبر