نیتن یاہو یمنیوں سے ڈرنا چھوڑ دیں:صیہونی اپوزیشن لیڈر  

نیتن یاہو یمنیوں سے ڈرنا چھوڑ دیں:صیہونی اپوزیشن لیڈر  

🗓️

سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر سائبر و فضائی حملے تیز کرے اور اس کے بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی، پانی، بندرگاہوں اور ایئرپورٹس کو نشانہ بنائے۔

الجزیرہ  نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو خوف اور وقت ضائع کرنا چھوڑ دے اور یمن پر حملوں میں شدت لائے۔
رپورٹ کے مطابق، یمن کی جانب سے اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد، لاپڈ نے خبردار کیا کہ اسرائیل مزید خاموش تماشائی نہیں بن سکتا،حوثی میزائل حملے اسرائیل کے لیے اجتماعی تباہی یا معاشی فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو کو چاہیے کہ یمن میں حوثیوں کے میزائل لانچ پیڈز کو نشانہ بنائے، بجلی، پانی، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں جیسے بنیادی ڈھانچوں پر حملے کرے، یمن کے حساس اداروں پر سائبر حملے تیز کرے تاکہ ان کی ملکی کارکردگی مفلوج ہو جائے۔
لاپڈ نے کہا، ہمیں ایسی حکومت اور وزیراعظم کی ضرورت ہے جو اپنے سائے سے نہ ڈرے اور دشمن کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہو۔
اسی سلسلے میں صیہونی کنسٹ کے رکن اور سابق وزیر دفاع آویگدور لیبرمن نے بھی ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا، جنگ شروع ہونے کے ایک سال سات ماہ بعد، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ لاکھوں اسرائیلیوں کو پھر سے پناہ گاہوں میں جانا پڑا۔
واضح رہے کہ ان بیانات سے قبل یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بن گورین ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک مافوق الصوت میزائل اور تل ابیب کو یافا ڈرون سے نشانہ بنایا ہے، جس سے صہیونی ریاست کی فضائی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

مشہور خبریں۔

کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایرانی سکیورٹی کی کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے؟

🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ

پاکستان اسٹیل مل نے اپنی اراضی کی قیمت کیلئے سوئی سدرن کا تخمینہ مسترد کردیا

🗓️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) قانونی مسائل کے حل میں تاخیر کے پیش نظر

 کیا ٹرمپ یوکرین کی ناشکری پر تعزیری اقدامات کریں گے ؟

🗓️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے بتایا

فلسیطنیوں کا قتل عام ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار

🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غزہ میں جنگ

وزیر اعظم نے شوگر ملز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق میڈیا ذارئع نے بتایا کہ

پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت

🗓️ 15 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ

یوکرین میں ہماری جنگ نیٹو کے ساتھ ہے:روس

🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین

خالد مشعل کے بھائی 20 سال بعد امریکی جیل سے رہا

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:خالد مشعل کے سوتیلے بھائی کی 20 سال بعد امریکی جیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے