سچ خبریں: مراکش اور تیونس کے سیکڑوں افراد نے صہیونی حکومت کے لبنان اور غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔
العربی چینل کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے سیکڑوں افراد نے رباط شہر میں جمع ہو کر قابض صہیونی حکومت کے لبنان اور غزہ پر حملوں اور اس حکومت کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے
مظاہرین نے لبنان اور غزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے بھی لگائے اور مراکش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرے۔
یہ مظاہرہ فلسطین کی حمایت اور تعلقات کی بحالی کے خلاف عوامی تحریک نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر مراکش کے دارالحکومت میں منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مظاہرے
دوسری جانب، تیونس کے عوام بھی اس ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ان عرب ممالک پر حملوں کی مذمت کی۔
قابل ذکر ہے دنیا بھر کے بیدار ضمیر عوام فلسیطنیوں اور لبنانیوں کے خلاف ہونے والے صیہونی حملوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں لیکن عالمی برادری کو نہ صیہونی جارحیت نظر آرہی ہے اور نہ ہی عوام کی آواز سنائی دے رہی ہے۔