?️
یروشلم (سچ خبریں) رمضان المبارک کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین شدید جھڑپوں اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں گذشتہ روز مزید شدت آگئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فلسطینی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان رمضان میں ہونے والے تنازع کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک پولیس نے فلسطینی اور اسرائیلی مظاہرین کے درمیان تصادم کو روکنے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، فلسطیی مظاہرین نے کچرے کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی مظاہرین نے عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
فلسطینی مظاہرین یروشلم کے تاریخی دمشق گیٹ پر جمع تھے جبکہ اسرائیلی مظاہرین ان سے چند سو میٹر کے فاصلے پر وجود تھے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پانی کی توپ کے ساتھ ساتھ راستے میں بکتر بند گاڑیاں بھی کھڑی کردی تھیں۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں شہر کے شمال میں واقع تاریخی مقام اور فلسطینیوں کی رہائش گاہ سے متصل جفہ پر رمضان کی شام میں معمول کے مطابق اجتماع کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر فلسطینی نوجوانوں کو انتہائی راسخ العقیدہ یہودیوں کو تھپڑ مارنے یا تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز وائل ہو گئی ہیں اور اسرائیل کے دائیں بازو کے سیاستدانوں نے پولیس سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم دوپہر تک پرتشدد واقعات کا سلسلہ اس وقت رک گیا جب 60 ہزار کے قریب مسلمان نمازیوں نے قدیم مسجد اقصیٰ میں ظہر کی نماز ادا کی۔
جمعرات کی رات سینکڑوں قوم پرست اسرائیلی وسط یروشلم سے دمشق کے گیٹ کی طرف روانہ ہوئے جس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے راستہ بند کردیا تھا۔
انہوں نے مارچ کرتے ہوئے عرب مردہ باد کے نعرے لگائے جبکہ کچھ لوگوں نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گرد مردہ باد کے نعرے درج تھے، مظاہرے میں شریک 40 سالہ ڈیوڈ نے کہا کہ میں یروشلم سے بہت دور رہتا ہوں لیکن یہاں اپنے لوگوں کی حمایت کرنے آیا ہوں، میں یہودی اور ایک محب وطن ہوں اور مجھے اپنے ملک پر فخر ہے۔
پولیس اسرائیلی مظاہرین کو پانی کی توپ سے منتشر کر کے انہیں فلسطینیوں سے 600 کلومیٹر دور پرانے دروازے سے دور رکھنے کی کوشش کی
دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے انگریزی، عبرانی اور عربی زبان میں جاری ایک بیان میں تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کے خاتمے اور دوبارہ پرامن ماحول کی بحالی پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
نیب ترامیم سماعت: عمران خان کے وکیل کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے
دسمبر
یہ پنسل اور نوٹ بک کیا کہتے ہیں؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:میں اس مقام پر ان شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت
دسمبر
ترکی میں وسیع پیمانہ پر غزہ کی حمایت میں مظاہرے
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے ہزاروں لوگوں نے ایک بار پھر استنبول میں
مئی
پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط
?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل
جون
تشدد سے امیگریشن بحران حل نہیں ہوگا:میکسیکو
?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:صدر میکسیکو کلاؤڈیا شائن باؤم نے لاس اینجلس میں امریکی
جون
ٹرمپ نے ہیگسیٹ کو دوبارہ ’سیکرٹری آف وار‘ قرار دیا!
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
جولائی
علی بابا نے اے آئی ماڈل ریلیز کردیا، ڈیپ سیک کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ
?️ 30 جنوری 2025 سچ خبریں: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے اپنے مصنوعی
جنوری
اسرائیل کو بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے/میزائل دفاع کی چار تہوں سے گزرنے پر گہری تشویش ہے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی
مئی